Skip to product information
1 of 1

انتخابات قصرِ جمہوریت کی پہلی سیڑھی Intikhabaat

انتخابات قصرِ جمہوریت کی پہلی سیڑھی Intikhabaat

Regular price Rs.350.00 PKR
Regular price Rs.380.00 PKR Sale price Rs.350.00 PKR
Sale Sold out

’’انتخابات، قصرِ جمہوریت کی پہلی سیڑھی‘‘ اردو زبان میں لکھی گئی پہلی ایسی کتاب ہے جسے دونامور صحافیوں نے تصنیف کیا ہے۔ سید انور قدوائی کا شمار معتبر اور بزرگ صحافیوں میں ہوتا ہے اور وہ ہر طبقہ زندگی میں قابل احترام شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔وہ اُردو صحافت میں سہ حرفی کالم کی سرخی کے بانی کہے جاسکتے ہیں جسے عروج پر سید انور قدوائی کے قریبی دوست(مرحوم) عباس اطہر نے پہنچایا۔ دوسرے مصنف ساجدخان روزنامہ ’’جنگ‘‘ اور بعد میں روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ میں باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے۔ سید انور قدوائی اور ساجد خان نے اپنی اس کتاب میں 1946ء کے پہلے الیکشن جس کی بنیاد پر جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن حاصل کیا، سے لے کر 2013ء تک جو نئے الیکشن ہوئے، ان سب کا ذکر کیا ہے اور ان انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی اس کا احوال بھی بیان کر دیا ہے۔ 2013ء کے انتخابات میں جو کچھ ہوا، سب اس کتاب کی صورت عوام کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ عوام کریں کہ الیکشن صاف و شفاف تھے یا ان کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ انتخابات کے حوالے سے یہ پہلی کتاب ہے جس میں جمہوری دَور کے علاوہ فوجی دَور میں ہونے والے تمام انتخابات کا ذکر کیا گیا اور اس الیکشن کا جس میں اتنے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی کہ اس دھاندلی کو اہل صحافت اور عوامی حلقوں نے ’’جھرلو‘‘ کا نام دیا۔

ISBN 978-969-9739-74-3
No. of Pages 208
Format Hardcover
Publishing Date 2013
Language Urdu

 

View full details