{"product_id":"تنقید-ایک-تجربہ-از-سی-ایس-لوئیس-tanqed-ik-tajarba-by-c-s-lewis","title":"تنقید ایک تجربہ از سی ایس لوئیس | Tanqed ik tajarba by c s lewis","description":"\u003cp\u003eتنقید ایک تجربہ از سی ایس لوئیس | Tanqed ik tajarba by c s lewis\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eسی ایس لوئس کی کتاب \u003cbr\u003eAn experiment in criticism\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eکا اردو ترجمہ \u003cbr\u003eتنقید ایک تجربہ\u003cbr\u003eعرصے سے ہمارے سرہانے دھرا ہے۔ اس کے مترجم جناب ڈاکٹر قیصر شہزاد کی عنایت سے یہ عرصہ پہلے اپنی اشاعت کے معا بعد ہم دست ہوا تھا،لیکن بہ وجوہ مطالعہ زیادہ آگے نہ بڑھ سکا۔ فاضل مترجم کے شکریے کے ساتھ سر دست یہ اقتباس ملاحظیے کہ کتاب کے تعارف کے لیے یہی کافی ہے۔\u003cbr\u003eیہ اقتباس کتاب کے شروع میں موجود ایک تحریر کا حصہ ہے،جو مائیکل آئی ایڈورڈز اور بروس ایل ایڈورڈز کے قلم سے ہے۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003eاچھے مطالعے کے اصول \u003cbr\u003eلوئیس کے تنقیدی موقف کی بنیاد چار اصولوں پر ہے: اول: قاری کو مطالعے کا آغاز خود متن سے کرنا چاہیے اور متن کے متعلق ثانوی مواد کے استعمال کو زیادہ اہمیت نہیں دینا چاہیے۔\u003cbr\u003eدوم:نقاد جو بہترین خدمت سرانجام دے سکتا ہے وہ یہ ہے کہ خصوصی طور پر عسیر الفہم یا زبان کے لحاظ سے بعید ادبی تخلیقات کے لیے ایک ایسا نقشہ فراہم کر دے جو قاری اور متن کے درمیان حائل نہ ہو۔ سوم: متن پر ہمارے رد عمل اور ہماری تنقیدی رائے کو متن کے اور متن سے ماخوذ اغراض و مقاصد کی روشنی میں متعین ہونا چاہیے۔\u003cbr\u003eچہارم: ہر طرح کے مطالعے کا مقصد \"جذب\" کرنا ہونا چاہیے نہ کہ \"استعمال کرنا\"۔(ص50)\u003cbr\u003eیہ ،304 صفحات کی اس کی قیمت 2000 روپے ہے\u003c\/p\u003e\n\u003cp\u003e \u003c\/p\u003e","brand":"Books Hut","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":55648322584875,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0764\/3077\/0475\/files\/rn-image_picker_lib_temp_67269794-3b4d-42af-a37a-42de60f84f35.jpg?v=1789805057","url":"https:\/\/bookshut.online\/products\/%d8%aa%d9%86%d9%82%db%8c%d8%af-%d8%a7%db%8c%da%a9-%d8%aa%d8%ac%d8%b1%d8%a8%db%81-%d8%a7%d8%b2-%d8%b3%db%8c-%d8%a7%db%8c%d8%b3-%d9%84%d9%88%d8%a6%db%8c%d8%b3-tanqed-ik-tajarba-by-c-s-lewis","provider":"Books Hut","version":"1.0","type":"link"}