Skip to product information
رات،چور اور چاند | بلونت سنگھ )

رات،چور اور چاند | بلونت سنگھ )

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.450.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

Details
تبصرہ کتاب
"رات،چور اور چاند (بلونت سنگھ )
بلونت سنگھ اردو ادب کا مایہ ناز ناول نگار اور افسانہ نگار ۔ناول رات چور اور چاند میں بلونت کا اسلوب تحریر کمال کا ہے۔ ہر فقرہ پڑھنے کے لائق، ہر جملہ داد کا مستحق۔ پورے ناول میں کسی موڑ پر بھی مصنف کی گرفت ڈھیلی نہ ہوئی۔ بس ایک روانی سے کہانی چلتی جاتی ہے اور آخر تک قاری کا شوق قائم رہتا ہے۔ کسی بھی مقام پر اکتاہٹ محسوس نہیں ہوتی۔ ۔اردو ادب کا ایک قیمتی ناول۔

ویسے تو کئی مصنفین نے پنجاب کا حال بیان کیا ہے لیکن جو احوال بلونت کی تحریروں میں ملتا ہے اس کی مثال نہیں۔ قاری ایک ایک منظر اپنی انکھوں کے سامنے ہوتا ہوا دیکھتا ہے اور خود کو پنجاب کے دیہاتوں میں چلتا پھرتا محسوس کرتا ہے۔ بلونت کے نزدیک پنجاب ایک ہنستا مسکراتا دیس ہے۔ محبت کی شدتیں،نفرت کی جولانیاں ،میلے،ٹھیلے،اکھاڑے،کشتیاں،ڈاکوؤں کی زندگی، سانڈنیوں کا حملہ غرض ہر وہ چیز جو پنجاب کی نمائندگی کرتی اس ناول میں ہے۔
ناول کا مرکزی کردار "پالا سنگھ" ہے جو اپنی محبت "سرنوں نامی لڑکی" کے لیئے اصلاح کی کئی منازل طے کرتا ہے لیکن آخرکار انجام کار فطرت ہی ہوتی ہے۔
اس ناول کا بنیادی سبق یہ ہے کہ انسانی فطرت کا بدلنا اگر ناممکن نہیں تو نہایت مشکل امر ہے۔ انسان اپنی فطرت کو بدلنے کے لئے کافی تگ و دو کرتا ہے لیکن آخرکار فطرت ہمیشہ غالب رہتی ہے ۔

Shipping + Returns

We strive to process and ship all orders in a timely manner, working diligently to ensure that your items are on their way to you as soon as possible.

You might also like...