Book Details | |
ISBN | 978-969-9739-11-8 |
No. of Pages | 176 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 08-08-2014 |
Language | Urdu |
”رسولِ کائناتﷺ“ جناب عبدالکریم ثمرصاحب کی پنجابی زبان میں لکھی سیرتِ نبوی ”سچی سرکار ﷺ“ کا انہی کا تحریر کردہ اردو ترجمہ ہے۔ کتاب میں نبی آخر الزماںﷺ کی ولادت، خاندان، اہم تاریخی واقعات، دین کی تبلیغ، غزوات، عہد نبوی کی تعمیرات، غرض یہ کہ دورِنبوت کے تمام اہم امور اور پہلوﺅں کا احاطہ کیا گیا ہے۔کتاب کی سب سے بڑی خوبی مصنف کا جذبہ ¿ صادق ہے جو ہر ہر سطر سے جھلکتا ہے۔ان کی نثرمدح رسول میں ایک منفرد رنگ رکھتی ہے اور اثر وتاثیر کے حوالے سے لازوال ہے۔یہ کتاب اختصار اوراپنی جامعیت کے حوالے سے منفرد ہے۔
درویش صفت، سادہ اور وضع دار،جناب عبدالکریم ثمر(1906-1989) بنیادی طور پر شاعر تھے۔ وہ شاعری میں مقصدیت کے قائل تھے۔ان کی شاعری حب الوطنی اور اسلامی جذبے سے سرشار ہے۔ثمر صاحب تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن رہے۔ مسلم لیگ اور انجمن حمایت اسلام کے جلسوں میں پڑھی جانے والی ان کی نظمیں، ملی ترانوں کی حیثیت اختیار کر گئیں۔ وہ اقبال، رومی اور جامی کی روایت کے شاعر تھے۔ وہ شعری میدان میں علامہ اقبال کے روحانی شاگردرہے۔ان کے ہر شعر و مصرع میں اسلامی رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ امید و ارتقائے انسانیت ان کی شاعری کا مرکزی نکتہ تھا۔ان کی تصنیف اور تالیف کردہ کتابوں کی تعداد 12 ہے، جن میں اردو و پنجابی میں سیرتِ طیبہ، حمدیہ و نعتیہ کلام کے مجموعے ، شعری مجموعے اور سفر نامہ شامل ہیں.