رُسوائی کی ساتویں سمت | Roswai Ki Seventh Samt
رُسوائی کی ساتویں سمت | Roswai Ki Seventh Samt
Regular price
Rs.380.00 PKR
Regular price
Rs.500.00 PKR
Sale price
Rs.380.00 PKR
Unit price
/
per
رُسوائی کی ساتویں سمت
جے ایم کٹ سیا
السلام علیکم!
ناول:- رسوائی کی ساتویں سمت
مصنف:- جے ایم کٹ سیا
رسوائی کی ساتویں سمت یہ رسوائی سے بھرپور معاملات پر مبنی کتاب ہے۔جس کو پڑھتے ہوئے آپ تھمنے کا سوچ بھی نہیں سکتے بس اس کتاب کے بہاؤ میں بہتے چلے جاتے ہیں۔ آپ اڑتے چلے جاتے ہیں جیسے تیز ہوا میں سیاہ دھویں کے غول اوپر افق کی جانب بلند اور پھر یک دم نظروں سے اوجھل۔
اسلوب کی بات کی جائے تو بالکل منفرد ہے۔ ڈیوڈ لیوری کے ذریعے کٹسیا نے اپنے تخلیق کردہ مرکزی کردار کے خیالات میں سفر کیا ہے۔ وہ اس کے خیالات کے مرکز میں اتر کر منفرد اور اچھوتے سوالات کو نکالتا ہے اور اس کہانی کی زینت بناتا ہے۔ یہ ناول مکمل طور پر ڈیوڈ لیوری کی فطری اور شخصی حالت کا مجموعہ ہے اور یہ کچھ آسان تو نہیں ہے۔ ایک خیال کو احساسات عطا کیے جائیں اور پھر احساسات سے سوالات کو جنم دے کر اُن سوالات کے جوابات میں در دَر کی ٹھوکریں کھائی جائیں۔
کٹسیا کے اس ناول کا مرکزی کردار جنوبی افریقہ کی ایک یونیورسٹی میں شعبہ شعر و سخن کا پروفیسر ڈیوڈ لیوری ہے۔ جو اپنی زندگی میں روزمرہ کے معاملات کا عادی ہے اور تھوڑا سا بے حس بھی لیکن اصل کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اُس پر ایک رسوا کن مصیبت آن گرتی ہے۔ وہ وہاں اس شہر سے نکل کر دور گاؤں میں اپنی بیٹی کے فارم ہاؤس پر اپنی زندگی کو کچھ ٹھہراؤ دینا چاہتا ہے۔ اپنی ایک خواہش کو تکمیل دینا چاہتا ہے لیکن وہاں بھی ایک رسوائی ان دیکھی رسوائی اس کے گلے پڑ جاتی ہے۔ ایک ایسا واقع جو اس کی بیٹی کی زندگی کو بھی یکسر بدل دیتا ہے۔
کٹسیا نے ڈیوڈ کے ذریعے ایک مکمل معاشرے کی عکاسی کی ہے۔ مثلاً ایک شخص کے اندرون میں ابلتے جنسی اتار چڑھاؤ، جنسی خواہشات کا انسانی خمیر سے ربط ،معاشرتی معاملات، شہری زندگی کے مسائل اور ان مسائل کا دیہاتی معاشرت سے موازنہ، جانوروں کے حقوق الغرض اس معاشرے میں موجود ہر ذی روح کی حیات سے منسلک معاشرتی اور روحانی معاملات کو زیر بخث لایا گیا ہے۔
رسوائی کی ساتویں سمت صرف ایک کتاب نہیں ہے۔ کٹسیا نے اپنے اس ناول میں ایک مکمل معاشرے کو سمو دیا ہے۔ جو آپ کے ہاتھوں کو معاشرے کا لمس بخشے گا۔
Share
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per