زندگی | چودھری افضل حق
زندگی | چودھری افضل حق
Regular price
Rs.380.00 PKR
Regular price
Rs.500.00 PKR
Sale price
Rs.380.00 PKR
Unit price
/
per
افضل حق کی شاہ کار تصنیف "زندگی" کا مختصر جائزہ
تحریر از قلم؛ حیدرخان
چودھری افضل حق اعلیٰ پائے کے ادیب و سیاسی رہ نُما تھے۔انگریزوں کی مخالفت کی بنا پر کئی بار جیل گئے۔دسمبر
1929ء میں سیّد عطاءاللہ شاہ بخاری اور بعض دیگر نام وَر شخصیات کے ساتھ مل کر "مجلس احرارِ اسلام" پارٹی کی بنیاد رکھی۔جہاں تک ادبی خدمات کا حوالہ ہے تو آپ کی تمام ادبی تخلیقات فنی تقاضوں پر پورا اترتی ہیں، تاھم ان میں "زندگی" کی قدروقیمت سب سے زیادہ ہے۔یہ وہ شاہ کارکتاب ہے جو اُنہوں نے گورکھ پور جیل کے زمانہ اسیری میں لکھی۔اُن کی یہ تصنیف چہار ابواب اور درجن سے زیادہ چھوٹی چھوٹی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔
مذکورہ ادبی کاوِش کے مآخذ بارے متعدد آرا ہیں تاھم چودھری صاحب خود اس کے مآخذات کی تردید کرتے ہیں۔اُن کے مطابق اس کتاب کی اساس"جیسا کروگے ویسا بھروگے" اصول پر ہے۔دیکھا جائے تو "زندگی "خیروالناس من ینفع الناس کی تفسیر اور بنِ نوعِ انسان میں زندگی کا شعور اُجاگر کرنے کی ایک سعی جلیلہ ہے۔یہ کتاب انسان کو عملی زندگی کے راہ نُما اصولوں سے آگاہ کرتی ہے۔
دراصل "زندگی "اقبال کی جاوید نامہ اور دانتے کی ڈیوائن کامیڈی سے مماثل تخیلاتی اور تمثیلی انداز کی کتاب ہے۔اس میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان ہوئی ہے جو بےراہ روی اور عیش پرستانہ زندگی گزارنے کی وجہ سے ذلت و رسوائی کا شکار تو ہوتا ہے لیکن بالآخر عبرت حاصل کرکے اپنی زندگی کو سدھرنے پر توجہ دیتا ہے۔افضل حق نے اپنی اس کتاب کے آخری باب میں موت کے بعد قبر کے احوال، ،قیامت،جہنم، اعراف اور جنت وغیرہ مقامات کا فن کارانہ نقشہ کشی کی ہے۔مجموعی طور پر "زندگی" انسانی عُروج و پستی کی داستان ہے۔
Share
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per