Skip to product information
1 of 1

فریب در فریب حاقان گوئندے

فریب در فریب حاقان گوئندے

Regular price Rs.1,075.00 PKR
Regular price Rs.1,400.00 PKR Sale price Rs.1,075.00 PKR
Sale Sold out

Quantity

100 in stock

“فریب در فریب” مصنف حاقان گونداۓ۔۔۔۔۔۔۔ مترجم حمزہ ارشد
ایک اور شاہکار ترک ناول۔۔۔۔ اردو ادب میں جمہوری پبلیکشنز کا کردار سب سے منفرد و نمایاں
—————————————————————————————————
حاقان گوندائے دورِ حاضر کے ترکی کے ادبی منظر نامے کے نمایاں ترین ناول نگاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے ناول انسان کو ناقابل فہم مصائب کے گرداب میں قابل فہم مقصدیت تلاش کرنے کا درس دیتے ہیں ۔ اکثر اوقات یہ مقصد انفرادی سے اجتماعی جہت اختیار کرلیتے ہیں ۔ وہ ناول نگاری کو اتنے سنجیدہ کام کے طور پر دیکھتے ہیں کہ اُنھوں نے اس صنف میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے پولیٹیکل سائنسز میں اپنی پڑھائی چھوڑ دی تھی۔ تاہم اس دوران انسانی معاشرے اور رویے پر حکمران اصولوں کی کھوج جاری رکھی۔
حاقان گوندائے کے ناول ترکی میں سب سےز یادہ پڑھے جانے والے ناولوں میںشمار ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کے ناولوںکے دنیا کی مختلف زبانوں میں تراجم بھی کیے گئے ، جس نے انھیں عالمی ادبی حلقوں میں ممتاز شناخت بخشی ہے ۔ جمہوری پبلیکیشنز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ترک ادب کے مختلف شاہ پاروں بشمول حاقان گوندائے کے ناولوں کے اردو تراجم قارئین تک پہنچائے ہیں ۔ ناول ’’ فریب در فریب ‘‘سے پہلے اردو ادب کی خدمت کو اپنا شعار بنانے والایہ ادارہ حاقان گوندائے کے ناولز’’ضمیر‘‘، ’’ زیاں ‘‘ سمیت ’’اور‘‘بھی شائع کرچکا ہے جنہیں باذوق قارئین نے بے حد پسند کیا ہے ۔
’’فریب در فریب‘‘میں حاقان گوندائے انسانی فطرت کے سلفی پن کو بے نقاب کرتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ دولت کمانے کی دھن میں ناول کے کردار فریب کا جال بنتے اور دوسروں کو اس میں پھنساتے ہیں،لیکن وہ نہیں جانتے کہ وہ خود بھی کسی کے جال میں پھنس چکے ہیں۔
حاقان گوندائےفریب اور لالچ کی ایسی دنیا تخلیق کرتے ہیں جس میں انسان ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کی دُھن میں مگن ہیں۔
صفحات 206…. قیمت 1400 روپے

رعایتی قیمت 1000۔۔۔ ڈاک خرچ بھی ہمارے ذمے ۔۔۔ گھر بیٹھے کتاب آرڈر کیجئے۔

View full details