وہی نام سارے از حوزے ساراماگو | All the name bt Jose saramago
Pickup currently not available
Reliable shipping
Flexible returns
Details
پھول کھلتے ہیں ان مہینوں میں
میں دستوفسکی کے مختصر ناول " نوٹس فرام انڈر گراونڈ" کا ترجمہ کر رہا تھا کہ میرے موبائل فون پر لگاتار نوٹیفیکیشن ۔12 بج کر 22پر
میں نے کسی قدر برہمی سے موبائل فون کھولا۔ یہ پیغام فرینکفرٹ سے امر شاہد صاحب کے تھے جو چند تصاویر تھیں ۔ میں ابھی تک ترجمہ کے فریم آف مائنڈ سے نکلا نہیں تھا اور مجھے تصاویر کی سمجھ نہیں آئی۔ پھر ان کا ایک پیغام پہنچا،"لیجے حضور، کتاب شائع ہوگئی!! دلی مبارک باد " میں نے پھر تصاویر دیکھیں اور چکرا گیا۔ " وہی نام سارے " چھپ گیا تھا۔میری ایکسائٹمنٹ کی سطح وہی تھی جو میرے پہلے افسانوی مجموعے " داغ داغ اجالا " کے چھپنے پر تھی۔ میں نے فوری جواب دیا" آئی ایم آن مون"۔ " آل دی نیمز " کی خوب صورتی اس کے پیچیدہ اسلوب میں ہے جو میرے لیے ایک چیلنج تھا اور میں نے ترجمہ میں پانچ سال لگائے تھے۔ بک کارنرجہلم کا شکریہ کہ انھوں نے خصوصی اہتمام کے ساتھ کتاب چھاپی۔ اگر میں عامر رفیق کا شکریہ ادا نہ کروں تو نامناسب ہو گا۔ وہ اصرار کرتا رہا کہ یہ ترجمہ بک کارنرجہلم سے چھپاوں اور مجھے جہلم ساتھ لے کر گیا۔ اس کی موجودگی میں امر شاہد صاحب کے ساتھ اصولی طور پر اشاعت کرنا طے پایا تھا۔
عمومی طور پر میں پبلشر کو کتاب دے کر بھول جایا کرتا ہوں لیکن " وہی نام سارے " کا میں نے پیچھا کیا اور یقینا امر شاہد اکتا گئے ہوں گے لیکن ہم دونوں ہی ثابت قدم رہے۔
Book: All the names by Jose saramago
کتاب: وہی نام سارے از حوزے ساراماگو
Shipping + Returns
We strive to process and ship all orders in a timely manner, working diligently to ensure that your items are on their way to you as soon as possible.