ڈاکٹر عذر الیاقت | پاکستان اردو افسانے میں تک وطن کا اظہار | Dr Azra Liaqat | Pak Urdu Afsany
ڈاکٹر عذر الیاقت | پاکستان اردو افسانے میں تک وطن کا اظہار | Dr Azra Liaqat | Pak Urdu Afsany
ڈاکٹر عذر الیاقت تعلیم وتحقیق سے گہری وابستگی رکھتی ہیں۔ اس وقت شعبۂ اردو، دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں کرسی نشین شعبہ ہیں۔ انھوں نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ۲۰۱۶ ء میں ڈاکٹر عقیلہ بشیر کی نگرانی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ، اور خود کو ایک پر عزم اسکالر اور استاد کے طور پر منوایا۔ ان کی تحقیق کا مرکز پاکستانی اردو افسانوں میں ترک وطن کے مختلف تجربات ہیں ، جن کی ممکنہ جہات اس کتاب کی صورت یکجا کر دی گئی ہیں۔ ان کی علمی کارکردگی میں نہ صرف تحقیقی مضامین بلکہ کانفرنسوں میں فعال شرکت بھی شامل ہے۔ وہ طلبہ میں اعلیٰ تعلیم کے شوق کو فروغ دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں اور پختہ ارادہ رکھتی ہیں کہ طالب علموں کے موجودہ علمی ذخیرے میں ممکنہ حد تک اضافہ کر سکیں جس سے طلبہ میں ادب کی حقیقی سمجھ، قدر اور شعور پیدا ہو۔ بہ طور سر براہ شعبہ ارمغان لٹریری فورم کی صدارت بھی کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف تحقیقی مجلات کی جائزہ کمیٹیوں، جب کہ ملکی جامعات کے مقالہ جات کی جانچ کمیٹیوں کی رکن بھی ہیں۔
ISBN 9876273001838
Share
Top Pick of The Month