یہ ہے پاکستان | Yeh Hai Pakistan
یہ ہے پاکستان | Yeh Hai Pakistan
زیر نظر کتاب پاکستان کے تمام صوبہ جات، ڈسٹرکٹ تحصیلوں اور ان کے مشہور مقامات کی معلومات کا مکمل احاطہ کرتی ہے۔ کراچی کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں تک یہ کتاب ہر رنگ میں پاکستان، تاریخ، آرکیالوجی، مشہور تاریخی عمارات ، دریاوں، صحراوں اور ان کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔ ہزاروں برس پرانی گندھارا کی تہذیب ہو یا موہنجو داڑو کے شہر بے مثل کی باقیات ہوں ، اشوک کی تعلیمات کے مظاہر ہوں یا بیرونی حملہ آوروں کے اثرات، ہمارا خطہ بلاشبہ بہت اہم زمین ارتقاء کا میدان رہا ہے۔ تھر کے صحراؤں سے دنیا کے بلند ترین میدان اور برفیلے پہاڑوں سے مٹی کے عجیب الخلقت ٹیلوں، دھاڑتے شور مچاتے دریادوں، آبشاروں اور جھرنوں سے گرم گارے کے مٹی فشاں تک کا احاطہ کرنے والی کتاب۔۔۔ تاریخ، سیاحت و ثقافت کا وہ امتزاج ہے جو نایاب ہیں تو کم یاب یقین ہوگیا ہے۔
Share
Top Pick of The Month