Skip to product information
1 of 1

Duniya Ki Qadeem Tareen Tareekh / Yasir Jawad

Duniya Ki Qadeem Tareen Tareekh / Yasir Jawad

Regular price Rs.2,000.00 PKR
Regular price Rs.2,500.00 PKR Sale price Rs.2,000.00 PKR
Sale Sold out
دُنیا کی قدیم ترین تاریخ.
مصنف: ہیروڈوٹس.
ترجمہ: یاسر جواد.
ایشیائی ۔ یونانی مئورخ جسے رومن قانون دان، فلسفی سِسرو(Cicero) نے "بابائے تاریخ" قرار دیا۔ وہ 484 قبل مسیح کے قریب پیدا ہوا۔ اس کا آبائی وطن ہالی کارناسس ایونیا میں کیریا (موجودہ ترکی میں Bodrum) تھا۔ ماضی کے ایک معتبر بیان کے لئے اس کی کھوج ( جو دیوتاؤں کے بجائے انسانوں پر مرکوز ہے) گزرے زمانے کے تنقیدی مطالعہ کا نقطئہ آغاز ہے۔ اس کی 'Histories' ( دنیا کی قدیم ترین تاریخ) جغرافیہ، نسلیات اور حیاتیات کا ملغوبہ ہیں اور ہیروڈوٹس سے بعد کی صدیوں میں مئورخین کا زیادہ رجحان نسل در نسل سیاسی سرگزشت بیان کرنے کی جانب تھا۔ مثلاً تھیوسی ڈائیڈز مثالی نمونہ بن گیا، مگر اُس کی کاوش ہیروڈوٹس کے سامنے ہیچ ہے۔ جب ہیروڈوٹس نے قلم اٹھایا تو تاریخ نویسی کی کوئی روایت موجود نہ تھی۔
پانچویں صدی کے وسطی برسوں کے دوران ہیروڈوٹس ایتھنز میں سرگرم تھا۔ یہ ایتھنی بالادستی اور پیریکلیز کا عہد تھا۔ "دنیا کی قدیم ترین تاریخ" دراصل ایشیا اور یورپ کی قدیم تاریخ ہے جس میں مصنف نے ان متعدد برائیوں کا ذکر کیا ہے جو تین فارسی بادشاہوں کے ادوارِ حکومت میں یونان پر نازل ہوئیں۔ چنانچہ 431 ق۔م میں پیلو پو نیشیائی جنگ چھڑی تو مصنف زندہ تھا۔
صفحات 832.

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details