سندرتا | Sondartha
سندرتا | Sondartha
Regular price
Rs.220.00 PKR
Regular price
Rs.300.00 PKR
Sale price
Rs.220.00 PKR
Unit price
/
per
نام : " سندرتا " ۔
مؤلف : جاوید اختر بھٹی ۔
تعارف: اقبال ہاشمانی ۔
اس کتاب کے بارے میں مؤلف صاحب فرماتے ہیں کہ جب انہوں نے مختلف زبانوں کے ادیبوں اور شاعروں کے متعلق پڑھا تو احساس ہوا کہ ہم ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔
اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ، 16 ادیبوں کے حالات زندگی اور ان کے ادبی کام کا تعارف کرایا ہے ۔ ان کا تعلق ہندی ، بنگالی ، کنڑ ، کشمیری ، تامل ، سنسکرت ، پالی ، بھوجپوری ، ملیالم اور تبتی زبانوں سے ہے ۔ یہ قلمکار نامساعد حالات میں بھی ادب کی خدمت کرتے رہے ۔ ان میں سے پہلے ادیب 1850 ء میں اور آخری 1908 ء میں پیدا ہوئے ۔
یہ سچ ہے کہ اردو کے قاری عموماً دیگر زبانوں کا ادب کم ہی پڑھتے ہیں ۔ جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ادب کسی بھی زبان میں لکھا جائے ، اور کہیں بھی لکھا جائے ، یہ وقت اور سرحدوں کی قید سے آزاد ہوتا ہے۔
اس بارے میں مؤلف کے خیالات سے متفق ہونے کے باوجود ، مجھے لگا کہ مؤلف نے زیادہ تر بنگالی اور ہندی شعرا کو متعارف کرایا ہے ۔ کچھ جنوبی ہند کی زبانوں کے ادیبوں کو بھی جگہ دی ہے ۔ لیکن برصغیر کی دیگر زبانوں کو نظر انداز کیا ہے ۔ گجراتی ، پنجابی ، سندھی، پشتو اور بلوچی کے شعراء بھی اس میں شامل ہوتے تو کتاب کی افادیت مزید بڑھ جاتی ۔
فکشن ہاؤس سے شائع شدہ ،150 صفحات کی ، یہ 250 روپے کی ہے ۔ اس کا سن اشاعت 2013 ء ہے ۔
Share
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per