{"product_id":"girdaab-e-hairat-by-anees-ishfaq-گرداب-حیرت-از-انیس-اشفاق","title":"GIRDAAB-E-HAIRAT by anees ishfaq | گرداب حیرت از انیس اشفاق","description":"\u003cp\u003e\u003cspan\u003eانیس اشفاق کا تعلق تہذیبی شہر لکھنؤ سے ہے۔ انھوں نے اپنی تعلیم اوّل تا آخر اسی شہر سے حاصل کی اور 1983ء میں وہ یہیں کی دانش گاہ لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبۂ اُردو میں لیکچرر کے مستقل عہدے پر فائز ہوئے۔ کوئی 32 برس درس و تدریس کی خدمات انجام دینے کے بعد 2012ء میں وہ پروفیسر اور صدر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ انیس اشفاق اہم اور نامور ادیبوں کی علمی صحبتوں میں جوان ہوئے اور انہی صحبتوں نے ان کی تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا۔ تخلیق، تنقید اور تحقیق سے متعلق اب تک ان کی 25 کتابیں اور 300سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ اُن کی مشہور تنقیدی کتابوں میں ’’اُردو غزل میں علامت نگاری‘‘، ’’ادب کی باتیں‘‘، ’’بحث و تنقید‘‘، ’’ غزل کا نیا علامتی نظام‘‘ اور ’’غالب دنیائے معانی کا مطالعہ‘‘ شامل ہیں۔ ’’گردابِ حیرت‘‘ سے قبل انھوں نے چار بہت اہم ناول ’’دکھیارے‘‘ (2014ء)، ’’خواب سراب‘‘ (2017ء)، ’’پری ناز اور پرندے‘‘ (2018ء) اور ’’ھیچ‘‘ (2024ء) سپرد قلم کیے ہیں۔ ان چاروں ناولوں کو بر صغیر میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ان کے افسانوی مجموعے ’’کتبے پڑھنے والے‘‘ کو بھی خاصی شہرت ملی ہے۔ 2016ء میں شائع کراچی سے متعلق اُن کے سفرنامے ’’درِ شہرِ دوستداراں‘‘ کو بھی پاک و ہند میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ 2019ء میں ان کا شعری مجموعہ ’’ ایک نیزہ خونِ دل‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ انیس اشفاق نے مشہور ادیبوں سے متعلق مونو گراف بھی لکھے ہیں۔ اس سلسلے کی ایک کتاب ’’نیّر مسعود: ہمہ رنگ ہمہ داں‘‘ کو ادبی حلقوں میں بہت پسند کیا گیا۔ ان کی دو کتابیں ’’میرے لڑکپن کا لکھنؤ‘‘ اور ’’خاکے‘‘ اشاعت کے لیے تیار ہیں۔ انیس اشفاق نے بہت سے قومی اور عالمی ادبی اجتماعات میں شرکت کی ہے۔ وہ بہت سے باوقار ادبی اداروں کے رکن ہیں اور انھیں ملک اور بیرونِ ملک کئی اہم ادبی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے\u003c\/span\u003e\u003c\/p\u003e","brand":"Book corner","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":51581737992491,"sku":null,"price":975.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0764\/3077\/0475\/files\/rn-image_picker_lib_temp_4778c991-db26-42f3-a8f9-ea2be41b914d.jpg?v=1764776743","url":"https:\/\/bookshut.online\/products\/girdaab-e-hairat-by-anees-ishfaq-%da%af%d8%b1%d8%af%d8%a7%d8%a8-%d8%ad%db%8c%d8%b1%d8%aa-%d8%a7%d8%b2-%d8%a7%d9%86%db%8c%d8%b3-%d8%a7%d8%b4%d9%81%d8%a7%d9%82","provider":"Books Hut","version":"1.0","type":"link"}