Taliban Ki Qaid Main / Muhammad Yayha Khan | طالبان کی قید میں از محمد یحیی خان
Taliban Ki Qaid Main / Muhammad Yayha Khan | طالبان کی قید میں از محمد یحیی خان
Regular price
Rs.700.00 PKR
Regular price
Rs.900.00 PKR
Sale price
Rs.700.00 PKR
Unit price
/
per
ط ا ل ب ا ن کی قید میں.
یوآنے رڈلے سے مریم تک.
مصنفہ: یوآنے رڈلے.
ترجمہ: محمد یحییٰ خان.
یہ منظر اور کس دنیا نے دیکھا ہوگا کہ پاکستان کے چند صحافی جو مغرب کے الزامات کی تحقیق کے لئے قندھار میں پھر رہے تھے، انہیں سرکاری گاڑی میں مختلف مقامات دکھائے جارہے تھے، ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر پلاسٹک کی چپلیاں پہنے ہوئے ایک شخص کے پاس سے گزرتے ہوئے گاڑی آہستہ کر کے اسے سلام کیا، صحافیوں نے پوچھا، یہ کون ہے؟ ڈرائیور نے جواب دیا کہ یہ گورنر قندھار ہیں، انہوں نے گاڑی آپ کے لئے دی ہوئی ہے۔
رڈلے نے اسی افغانستان میں قید و بند گزاری تھی، اس نے ان درویشوں کی "شان" بہت قریب سے دیکھی اور بالآخر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی۔
مصنفہ نے اس سلسلے میں لندن کے ایک ٹیکسی ڈرائیور کا بھی ذکر کیا ہے، اس نے بتایا:
"میں لندن میں ایک سیاہ کیب میں سوار ہوئی اس کے ڈرائیور نے جو" ایسٹ اینڈ" کا رہنے والا تھا، اخبار میں چھپنے والی تصاویر کی وجہ سے مجھے پہچان لیا اور بولا...... کیا تم وہی چڑیا ہو جسے ط ا ل ب ان نے اپنے پنجرے میں بند کردیا تھا، میں نے ہاں کی تو اس نے کہا۔ تو کیا انہوں نے تجھ سے جنسی فعل کیا تھا؟ میں نے نفی میں سر ہلایا تو وہ بولا" مجھے بالکل ہقین نہیں آتا، اگر میں وہاں ہوتا تو تجھے بھنبھوڑ کے رکھ دیتا۔" یہ ہے فرق دونوں تہذیبوں میں۔ مجھے اپنے کانوں پر یقین نہ آیا، میرے خیال میں وہ بزعمِ خود میرے حسن کو خراج تحسین پیش کر رہا تھا۔"مصنفہ رہائی کے اڑھائی سال بعد دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔ اسلامی نام "مریم" ہے، کہتی ہیں ط ا ل ب ا ن کی دکھائی ہوئی شمع کی روشنی نے مجھے ایک ایسی راہ دکھا دی جس سے پہلے ناواقف تھی۔ مجھے میرے پرانے ساتھیوں اور دوستوں نے چھوڑ دیا۔ مگر میں تنہا نہیں ہوں بلکہ کروڑوں مسلمانوں کی برادری میں شامل ہوگئی ہوں۔ یہ بے حد خوبصورت تجربہ ہے۔ اب مجھے رہ رہ کے افسوس ہورہا ہے کہ میں نے اسلام قبول کرنے میں اتنی دیر کیوں لگا دی۔
Share
No reviews
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per