اردو افسانے میں معاشرتی نا انصافیوں کا تجزیاتی مطالعہ | ڈاکٹر طاہر محمود طاہر | Dr Tahir Mehmood Tahir
اردو افسانے میں معاشرتی نا انصافیوں کا تجزیاتی مطالعہ | ڈاکٹر طاہر محمود طاہر | Dr Tahir Mehmood Tahir
ڈاکٹر طاہر محمود طاہر اردو کے استاد، شاعر محقق اور نصاب ساز ہیں ۔ کئی اداروں میں تدریسی خدمات کے علاوہ اسکول و کالج کے اُردو نصابات کی تشکیل ان کے کاموں میں شامل ہے ۔ اُردو غزل میں آزاد ، معری، مثلث ، مطلعیاتی ، دو ہا اور ماہیا غزل کے تجربات میں انھوں نے محبتوں کے سفر میں (۱۹۹۹ء ) نثری غزل کا تجربہ پیش کیا ۔ تحقیق کے حوالے سے سرور انبالوی اور اُردو افسانے پر بالترتیب ایم فل اُردو اور پی۔ ایچ۔ ڈی کی سطح کا کام کیا ہے۔
زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر طاہر محمود طاہر نے معاشرتی نا انصافی کو اُردو افسانے کے حوالے سے ڈوکومنٹ کیا ہے جس کا تعلق بیک وقت انسانی حقوق سے بھی ہے اور سماجی جبر سے بھی ۔ انسان کی تہذیبی تاریخ میں بالا دست طبقات اور ریاست کے طاقت اساس عمل نے عام اکثریت پر خوشحالی و ترقی اور آزادی و عدل کے دروازے بند کر کے انھیں استحصال ، جبریت اور محکوم میں دھکیلے رکھا ۔ جدید دور میں اُردو افسانے کی سو سالہ تاریخ در اصل نو آبادیات اور اس کے مقامی حلیف طبقات کے جبر و استحصال اور ان کے خلاف جدو جہد اور نفرت کی تاریخ بھی ہے۔ ڈاکٹر طاہر محمود طاہر نے اسے سیاسی ، سماجی ، معاشی، ثقافتی ، طبقاتی اور تانیثی حوالوں سےتحقیقی تجزیے کی صورت میں ہمارے سامنے پیش کیا ہے۔
ڈاکٹر روش ندیم
Share
Top Pick of The Month