Skip to product information
1 of 1

اندھا باغ (ناول) Andha Bagh (Novel) Author: Nadeem Aslam

اندھا باغ (ناول) Andha Bagh (Novel) Author: Nadeem Aslam

Regular price Rs.850.00 PKR
Regular price Rs.980.00 PKR Sale price Rs.850.00 PKR
Sale Sold out
ISBN 978-969-652-173-0
No. of Pages 344
Format Hardbound
Publishing Date 2020
Language Urdu
Translator Zafar Ullah


ندیم اسلم، پاکستانوی نژاد برطانوی ادیب ہیں۔ 1980ء میں جنرل ضیا کے دورمیں اُن کے والد نقل مکانی کرکے برطانیہ چلے گئے ۔ ندیم اسلم نے کم عمری میں ہی لکھنے کا آغاز کردیا تھا۔ 1993ء میں ان کا پہلا ناول  Season of the Rainbirds   شائع ہوا۔ اسے ادبی حلقوں میں خاصی پذیرائی ملی۔ وہ اب تکپانچ ناول تحریر کرچکے ہیں۔
زیرنظرناول ’’اندھا باغ‘‘ The Blind Man's Garden کا اردو ترجمہ ہے جو 2013ء میں شائع ہوا۔ ناول کی کہانی اکتوبر 2001ء میں افغانستان پر امریکی حملے اور 9/11کے بعد افغانستان اور پاکستان کے حالات کے پس منظر میں بیان کی گئی ہے۔ جنگ اور جنگ زدہ ایک خاندان کے رنج والم کی داستان۔ جیو اور میکال جو پاکستان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہنے والے دو بھائی ہیں، زخمی شہریوں کی امداد کی نیت سے چوری چھپے افغانستان میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکن ان کے نیک عزائم بھی انہیں بدی سے پناہ فراہم نہیں کرپاتے۔ان کے سامنے افغانستان کےبیابان ہیں تو پیچھے خاندان میں نابینا باپ جو اپنی مرحومہ بیوی کے غم اور اسلام اور قوم کے نام پر کی گئی اپنی خطائوں کے پچھتاووں میں غرق ہے، جیو کی بیوی جو گھربار کو سنبھالے ہوئے ہے اور اس کی توہم پرست ماں۔ ندیم اسلم نے اپنی خوب صورت نثر میں اس داستان کے تانے بانے بُنے ہیں

View full details