انیمل فارم | جارج آرویل | Animal Farm Novella | George Orwell
انیمل فارم | جارج آرویل | Animal Farm Novella | George Orwell
انیمل فارم
جارج آرویل
اینمل فارم جارج آرویل کا شہرہ آفاق ناول ہے،اس ناول کے مختلف کردار جانور ہیں جو اپنی آزادی اور بہتر مستقبل کے لئے انسانوں کو اپنے فارم سے باہر نکال کر اپنی حکومت بناتے ہیں۔
انسانوں سے ہر طرح کی تجارت اورتعلق بالکل منقطع کرتے ہیں اور انسانوں کے مظالم بھلا کر ایک خوشحال زندگی گزارنے کا خواب دیکھتے ہیں۔
ان کا ایک مشہور نعرہ ہوتا ہے
Four legs good, two legs bad
مگر کیا ان کے یہ خواب پورے ہوتے ہیں؟یہ جاننے کے لئے آپ اس ناول کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
اس ناول کے کردار تو بظاہر جانور ہیں مگر ان کے مسائل وہی بتائے گئے ہیں جو کہ عام لوگوں کے ہیں،خاص کر تیسری دنیا کے لوگوں کے۔کیسے لوگوں کو غلام بنایا جاتا ہے اور کیسے ان کی محنت کاپھل سرمایہ دار اور قابض طبقہ ہڑپ کر جاتے ہیں۔کیسے ان کا استحصال کیا جاتا ہے.
جب آپ اس ناول کا مطالعہ کریں گے اور اپنے ملک کے حالات دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ ایک ہی تصویر ہے۔۔جو ستر سالوں سے رخ بدل بدل کر ہمارے سامنے آ رہی ہے
یہ ناول پڑھ کر آپ بہت سی ان باتوں اور چیزوں کے بارے میں جانیں گے جن سے آپ اپ ابھی تک نا آشنا ہیں۔
یہ ایک قدرے مشکل،توجہ اور وقت طلب ناول ہے جسے سمجھنے کے لئے غورو فکر کی بھی ضرورت پڑے گی۔۔
Share
Top Pick of The Month