Skip to product information
1 of 1

ایک عورت ہزار دیوانے | کرشن چندر

ایک عورت ہزار دیوانے | کرشن چندر

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.800.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out
ایک عورت ہزار دیوانے:
پچھلے تین چار ماہ سے کتابوں سے بنا ہوا تعلق انقطاع کا شکار تھا طبیعت بھی نہیں بن پا رہی تھی کہ بندہ فرصت کی دو گھڑی میں چند لحظے بیٹھ کر کچھ ورق گرادنی کرے خیر جیسے تیسے کرکے وقت ملا تو اس سال کی سب سے پہلی خریدی ہوئی کتاب نکال بیٹھا الحمدللہ ایک ہی نشست میں کتاب بخیر و عافیت اختتام تک پہنچ گئی،
کرشن چندر کو زمانہ طالبعلمی سے پڑھتے آرہے ہیں ابھی ہم نئے نئے پڑھنا شروع کیا تھا تو اسی وقت کرشن چندر کے ایک افسانے کالو بھنگی کا کچھ حصہ سوشل میڈیا پر پڑھنے کا اتفاق ہوا تو اسے پورا پڑھنے کا اشتیاق پیدا ہوا بعد میں اسی افسانے کو کہی بار افسانوں کے مجموعے میں پڑھنے کی سعادت شامل حال رہی
افسانے کا ( لنک پہلے کمنٹ میں ہے) یہ ایک زندہ جاوید افسانہ ہے کرشن چندر کے افسانوں اور ناولوں میں سب سے زیادہ متائثر (غدار ناول) نے کی ہے اسکے بعد
( جب کھیت جاگے) اس کے بعد افسانہ کچرا بابا افسانہ
سڑک واپس جاتی ہے اور بھی انکے ان جیسے کہی شاہکار ہیں جو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زندہ جاوید ہیں،
آج ایک بار پھر کرشن چندر کو پڑھنے کا اتفاق ہوا ناول مختصر ہے کل 150 صفحات ہونگے کہانی بہت ہی جاندار ہے ایک لاچی نامی لڑکی کی کہانی جسکی تعلق ایک خانہ بدوش قبیلے سے ہے خانہ بدوشوں کی نہ اپنی کوئی بستی ہوتی ہے نا اپنا گھر نہ کوئی ملک لاچی بھی ایسی ایک خانہ بدوش لڑکی ہے،
جسے اسکی بچپن میں اسکے باپ نے ماں سمیت جوے میں ہار بیٹھا ہے اسی طرح جس نے اسے جوے میں جیتا ہے وہ بھی اسکی ماں کے ساتھ مل کر کچھ ہی روپیوں کے عوض لاچی کو بیچ ڈالتا ہے یہاں اس کہانی میں کتنے گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے چہرے ہیں کتنے ہی مدد کو بڑھنے والے ہاتھ کتنے لہجوں سے رستے ہوئے سم قاتل ہیں جنکا مقصد بس ایک ہی کتنے جابجا کسے گئے جملے ہیں
آپ وقت نکال کر اس کتاب کو ضرور ایک بار پڑھ لیجئے گا تو آپ کے ارد گرد بسنے والے کہی چہرے آپکے سامنے نمودار ہوتے جائیں گے بس فلحال کیلئے یہ چند ٹوٹے پھوٹے جملوں کو شرف قبولیت بخشیں مہربانی ہوگی
زندگی رہی تفصیلی پوسٹ لکھ دیں گے کسی دن __________ Ibram Gurg 🖤🥀
نامور ناول نگار "کرشن چندر" کا نیا ناول انتہائی مناسب قیمت میں؛
ناول: ایک عورت ہزار دیوانے
View full details