تاریخ خطوط | Tarikh Khatot by Nazir Laghari
تاریخ خطوط | Tarikh Khatot by Nazir Laghari
Regular price
Rs.750.00 PKR
Regular price
Rs.1,000.00 PKR
Sale price
Rs.750.00 PKR
Unit price
/
per
تاریخی خطوط | Nazir Leghari
نذیر لغاری
یہ صرف فنکارانہ یا ادبی تخلیقی شاہکار نہیں، کوئی فلسفیانہ علمی مباحث نہیں بلکہ ان سب سے بڑھ کر تاریخ ساز انسانوں کی روحانی کیفیات کی سچی تصویریں ہیں۔ نذیر لغاری نے ہمیشہ کی طرح اپنے منفرد تخلیق کی تسکین کے لئے زمین زادوں کی روحانی کیفیات کو انگریزی سے اردو میں منتقل کیا ہے جو محض ترجمے سے بڑھ کر کوئی شے ہے۔ سیاٹل کے ریڈ انڈین سردار کے روح کو سرشار کے دینے والے خط سے لے کر لیڈی ڈیانا کی دلی کیفیات کو بیان کرتے ہوئے یہ خطوط ہر باشعور قاری کے سامنے موجود دنیا کے جنم کا قصہ بن جاتے ہیں۔ ریڈ انڈین سردار سیلتھ، والٹیئر، نیپولین ، ہٹلر، سگمنڈ فرائڈ، چی گویرا، فیدل کاسترو، ایمیل کانت، جینی مارکس، ماوزے تنگ، چو این لائی، ہوچی منھ، بھگت سنگھ، ایمیل ذوالا، لیڈی ڈیانا، مارلن منرو، جیکولین کینیڈی، جان ایڈمس، ابرہام لنکن جیسے کئی باکمال لوگ نذیر لغاری کے تراجم کے ذریعے ہمارے سامنے اپنے اپنے دل کی باتیں کرتے ہیں۔ ان خطوط کا انتخاب محض اتفاقیہ نہیں ہے بلکہ یہ کیسی حد تک نذیر لغاری جیسے زمین زاد کے اپنی ذہنی سفر اور روحانی وارداتوں کا سراغ بھی دیتے ہیں۔پاکستان کے چند گِنے چنے باشعور ، باذوق اور باعمل صحافیوں میں سے ایک، نذیر لغاری زندگی مے خود اپنے ہاتھوں سے کشید کی اور ہر ہر قطرہ کی تلخیوں کے سرور میں سب زمین زادوں کو شامل کرنے کیلئے " سینے جھوکاں دیدیں دیرے " ' عرض حال ' ' تاریخ بولتی ہے ' سیاست داروں' ' صحرا کا رقص ' اور تاریخ ساز لوگ جیسی کتابیں لکھیں۔
یہ کتاب مجھے ایسے کئی خواب دیکھنے والوں کی زندگی سے معمور تعبیرات عطا کرتی ہے۔ یہاں زمین بیچنے کے لئے نہیں ہے بلکہ آسمان ' بارش ' ہوا ' پہاڑ' ندی ' صحرا ' جنگل کےساتھ اور اس میں بسنے والے ہر ذی روح کے ساتھ اور اس اور بسنے والے زمین زادوں کے ساتھ سانس لیتی ہے۔ ان تراجم میں نذیر لغاری کی اپنی روح اور اپنی زمین کی خوشبو بھی ہے۔۔۔
جاوید چانڈیو۔
Share
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per