Skip to product information
1 of 1

تاریخ و تہذیب ہند | Tareekh o Tehzeeb e Hind

تاریخ و تہذیب ہند | Tareekh o Tehzeeb e Hind

Regular price Rs.1,100.00 PKR
Regular price Rs.1,400.00 PKR Sale price Rs.1,100.00 PKR
Sale Sold out
ISBN 978-969-652-168-6
No. of Pages 400
Format Hardbound
Publishing Date 2020
Language Urdu
”تاریخ و تہذیب ِ ہند“ اپنے موضوع پر دنیا کی ایک مستند تصنیف ہے۔ فرانسیسی مورخ گوستاف لوبون کی یہ کتاب Les Civilisations de l'Inde ("The Civilisations of India")اب سے ایک صدی سے زائد عرصہ پیشتر 1887ءمیں لکھی گئی۔ اس کے بعد یہ دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع ہوئی۔ سرزمین ِ ہند ہزاروں سال سے مختلف تہذیبوں کو جنم دیتی آرہی ہے، اسی لیے یہ موضوع صدیوں سے مؤرخین کی دلچسپی اور تحقیق کا باعث رہا ہے۔
”تاریخ و تہذیب ِ ہند“ اس خطے میں برپا ہونے والی تہذیبوں اور قوموں سے لے کر اس کے ماحول، دریاﺅں، پہاڑوں، وادیوں، جنگلات، موسموں، نباتات، حتیٰ کہ چرند پرند سے متعلق معلومات کو بھی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ ایک کتاب میں برصغیر کی تمام قدیم تاریخ کو سمودینا مؤرخ گوستاف لوبون کا ہی کارنامہ ہے۔
گوستاف لوبون کا شمار دنیا کے منفرد وممتاز مورخین میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانی تاریخ اور تہذیبوں کی تحقیق میں صرف کردی۔ ”تاریخ و تہذیب ِ ہند“اس موضوع پر اُن کے علم وتحقیق کا نچوڑ ہے۔ آپ اس پُراسرار خطہ ارض کو اس ایک کتاب کے مطالعے کے بعد اتنا جان لیتے ہیں، جس کھوج میں گوستاف لوبون نے اپنی عمر کی دہائیاں لگا دیں۔ ”تاریخ و تہذیب ِ ہند“ کو پڑھنا اس خطے میں بسنے والے باشعور لوگوں پر لازم ہے۔ اردو پڑھنے والوں کے لیے یہ خصوصاً ایک نادر تحفہ ہے، کیوں کہ اردو زبان میں تاریخ پر تحقیقی کام کم ہی کیا گیا ہے۔
View full details