Skip to product information
1 of 1

تنقید ایک تجربہ از سی ایس لوئیس | Tanqed ik tajarba by c s lewis

تنقید ایک تجربہ از سی ایس لوئیس | Tanqed ik tajarba by c s lewis

Regular price Rs.1,500.00 PKR
Regular price Rs.2,000.00 PKR Sale price Rs.1,500.00 PKR
Sale Sold out

Quantity

Low stock: 10 left

تنقید ایک تجربہ از سی ایس لوئیس | Tanqed ik tajarba by c s lewis

سی ایس لوئس کی کتاب
An experiment in criticism

کا اردو ترجمہ
تنقید ایک تجربہ
عرصے سے ہمارے سرہانے دھرا ہے۔ اس کے مترجم جناب ڈاکٹر قیصر شہزاد کی عنایت سے یہ عرصہ پہلے اپنی اشاعت کے معا بعد ہم دست ہوا تھا،لیکن بہ وجوہ مطالعہ زیادہ آگے نہ بڑھ سکا۔ فاضل مترجم کے شکریے کے ساتھ سر دست یہ اقتباس ملاحظیے کہ کتاب کے تعارف کے لیے یہی کافی ہے۔
یہ اقتباس کتاب کے شروع میں موجود ایک تحریر کا حصہ ہے،جو مائیکل آئی ایڈورڈز اور بروس ایل ایڈورڈز کے قلم سے ہے۔

اچھے مطالعے کے اصول
لوئیس کے تنقیدی موقف کی بنیاد چار اصولوں پر ہے: اول: قاری کو مطالعے کا آغاز خود متن سے کرنا چاہیے اور متن کے متعلق ثانوی مواد کے استعمال کو زیادہ اہمیت نہیں دینا چاہیے۔
دوم:نقاد جو بہترین خدمت سرانجام دے سکتا ہے وہ یہ ہے کہ خصوصی طور پر عسیر الفہم یا زبان کے لحاظ سے بعید ادبی تخلیقات کے لیے ایک ایسا نقشہ فراہم کر دے جو قاری اور متن کے درمیان حائل نہ ہو۔ سوم: متن پر ہمارے رد عمل اور ہماری تنقیدی رائے کو متن کے اور متن سے ماخوذ اغراض و مقاصد کی روشنی میں متعین ہونا چاہیے۔
چہارم: ہر طرح کے مطالعے کا مقصد "جذب" کرنا ہونا چاہیے نہ کہ "استعمال کرنا"۔(ص50)
یہ ،304 صفحات کی اس کی قیمت 2000 روپے ہے

 

View full details