جوئے خوں آز اتامار ویٹیرا جونئیر | Crooked plow
جوئے خوں آز اتامار ویٹیرا جونئیر | Crooked plow
Couldn't load pickup availability
95 in stock
افریقہ سے جہازوں میں بھر کر امریکہ لے جائے گئے سیاہ فام غلاموں میں سے تقریباً نصف کی منزل برازیل تھی جہاں وہ صدیوں گنے، کافی، چاول اور دیگر زرعی اسٹیٹس میں جبری مشقت کرتے رہے۔ 1888 میں برازیل کی شہزادی ازابیل کے دستخط سے غلامی کے خاتمے کا قانون نافذ ہوا جس کے بعد یہ افریقی نژاد غلام قانونی طور پر آزاد تو ہوگئے لیکن ان کے پاس زمین تھی نہ وسائل نہ ہی معاشی خودمختاری۔ یہ زمین کے بیٹے، مقامی باشندے بھی نہیں تھے۔ ان کی بڑی اکثریت آزادی ملنے کے بعد بھی ان ہی زرعی اسٹیٹس پر رہنے اور کام کرنے پر مجبور رہی جہاں وہ کبھی غلام تھے۔ جہاں محض رہائش کے عوض ان سے کام کروایا جاتا اور ہر طرح سے ان کا استحصال کیا جاتا رہا۔
اس جبر کے خلاف ان سابقہ غلاموں نے ان زرعی اسٹیٹس سے بھاگ کر دور افتادہ علاقوں میں اپنی آزاد بستیاں قائم کرنا شروع کیں۔
’’جُوئے خوں‘‘ اسی پس منظر میں ان غلاموں کی کہانی، ان کی شناخت، آزادی اور مزاحمت کی داستان ہے۔ ایک ایسی جدوجہد جسے وہ آج بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ ناول صرف غلامی کی تاریخ ہی نہیں سناتا بلکہ آج کے تناظر میں غلامی کی بدلتی شکلوں پر سوال بھی اٹھاتا ہے۔۔۔
یہ کہ اگر انسان کو اپنے فیصلوں، اپنی زمین، اپنے وسائل، اپنی معاش پر اختیار حاصل نہ ہو تو کیا صرف قانونی آزادی کو حقیقی آزادی کہا جا سکتا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
2024 میں انٹرنیشنل بکر پرائز کے لیے نامزد شدہ برازیل کے عالمی شہرت یافتہ ناول Crooked Plow کا اردو ترجمہ۔۔۔۔
"جُوئے خوں"
افرو۔برازیلی غلامی اور مزاحمت کی داستان
مصنف: اِتامار ویئیرا جونیئر
مترجم: ہما انور
صفحات: 264
قیمت: 1500
آڈر کرنے کے لیے اپنا نام پتہ اور فون نمبر انباکس کریں یا 03019597933 پر وٹس ایپ میسج کریں
