Skip to product information
1 of 1

ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیسے ہوا؟ حقائق سے پردہ اٹھتا ہے Zulfikar Ali Bhutto Ka Qatel Kaisey Hua

ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیسے ہوا؟ حقائق سے پردہ اٹھتا ہے Zulfikar Ali Bhutto Ka Qatel Kaisey Hua

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.680.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out

زیرِنظر کتاب’’ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیسے ہوا ؟‘‘ ان حقائق اور اسباب سے پردہ اٹھاتی ہے، جو پاکستان کی تاریخ کے ایک بڑے سانحے اور قوم کے عظیم نقصان کی بنیاد بنے۔جنرل ضیا الحق نے 5 جولائی 1977ء کو اُس وقت کی منتخب حکومت کا تختہ اُلٹ دیا اور بعد ازاں 3 ستمبر کو ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر کے اُن پر نواب محمد احمد خاں کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا۔ مقدمے کے ساتھ ساتھ بھٹو صاحب کی کردار کشی کی بھی بھرپور مہم چلائی گئی لیکن وقت کی عدالت نے انہیں بے گناہ اور قوم کا ہیروثابت کر دیا ہے ، جیسا کہ خود ذوالفقار علی بھٹو نے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہو کہا تھا۔عدالت عظمیٰ سے اپنی اپیل کے دوران بھٹو صاحب نے کہا تھا : ’’مجھے عدالت میں اس لیے کھڑا نہیں کیا گیا کہ میں ایک شخص کا قاتل ہوں بلکہ میرا جرم یہ ہے کہ میں ایک عظیم پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔ مجھے کٹہرے میں کھڑا کرنے والے پاکستان کو ایک آتش فشاں میں جھونک رہے ہیں۔ اس مقدمے میں میری زندگی داؤ پر نہیں لگائی گئی بلکہ پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔‘‘ یہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور اس میں شامل مواد قاری کو لاتعداد حقائق سے آگاہی میسر کرتا ہے۔

 

ISBN 978-969-8455-71-2
No. of Pages 128
Format Hardbound
Publishing Date 2011
Language Urdu

 

 

View full details