Skip to product information
1 of 1

زہری بان | جے ایس فلیچر | تیرتھ رام | Zhri Baan

زہری بان | جے ایس فلیچر | تیرتھ رام | Zhri Baan

Regular price Rs.400.00 PKR
Regular price Rs.600.00 PKR Sale price Rs.400.00 PKR
Sale Sold out
تذکره
چند سال پیشتر جے ایس فلیچر کا آخری ناول " قاتل ہار" جتنا مقبول ہوا تھا اس کو دیکھتے ہوئے موجودہ ناول کو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا، لیکن سلسلہ انتخاب میں چونکہ سب سے زیادہ کوشش اس بات کی ہوتی ہے کہ عہد حال کے بہترین مصنفوں کو جو اس وقت تک اردو دان طبقے کی نظروں سے پوشیدہ ہیں، درجہ وار روشناس کرایا جائے۔ اس لئے اس دوران میں بعض اور مصنفوں کے شاہکاروں کو پیش کرتے ہوئے اس کی باری نہ آسکی۔ بہر حال یقین واثق ہے کہ کتاب کا مطالعہ اپنی دلچسپی کے اعتبار سے اس تاخیر کو بوجہ احسن تلافی کر دے گا۔ بیان کی شگفتگی اور رنگینی اس مصنف کی خاص خوبی ہے۔ سهل و سادہ الفاظ میں وہ کچھ ایسی کشش پیدا کرتا ہے اور اس کے قصوں میں اسرار کی رفتار اس تیزی کے ساتھ بڑھتی ہے کہ قارئین دم بخود رہ جائیں گے اور انہیں انجام معلوم کیے بغیر چین نہیں آئے گا۔ مگر یہ ایسی باتیں ہیں جو ناول کے مطالعہ سے ہی واضح ہوں گی،،۔
تیرتھ رام

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details