Skip to product information
1 of 1

زیاں (ناول) Ziyan (Novel) Author: Hakan Günday

زیاں (ناول) Ziyan (Novel) Author: Hakan Günday

Regular price Rs.1,100.00 PKR
Regular price Rs.1,400.00 PKR Sale price Rs.1,100.00 PKR
Sale Sold out
No. of Pages 240
Format Hardcover
Publishing Date 2023
Language Urdu
Translator Hamza Arshad

حاقان گوندائے، ترکی کے ہمعصر ادب میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ اپنی ادبی تحریروں میں ایسے طریقوں کے بیان کی تلاش میں ہیں جس سے فرد اجتماعی سماجی جبر کا سامنا کرتے ہوئے اپنی صلاحیت کا ادراک کرسکے۔ ان کی ادبی زبان طاقتور اور اشتعال انگیز ہے اور اس کے الفاظ ایسی تصویریں پینٹ کرتے ہیں جس پر قاری آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔ وہ اپنے قاری کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ پوری توجہ دے، سماجی ناانصافیوں پر سوال اٹھائے اور بظاہر قائم شدہ اصولوں پر شک کرے۔
اُن کا زیر نظر ناول ’’زیاں‘‘ "Loss" کا ترجمہ ہے جو ترکی زبان میں "Ziyan" کے نام سے شائع ہوا۔ اس میں ترکی میں تمام نوجوانوں کے لیے لازمی فوجی سروس کو موضوع بنایا گیا ہے۔ اگر کوئی بچہ سکول نہیں جاتا تومعلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔ لیکن اگر آپ فوج کی لازمی سروس میں شامل نہیں ہونا چاہتے تو آپ کوپندرہ ہزارلیرا کی قیمت پر رہائی ملے گی۔ جو یقیناً معاشرے کے غریب ترین طبقے کے لیے شاید ہی ممکن ہو۔ وہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ جاہل ہونا ٹھیک ہے، اس پر ریاست کو کوئی اعتراض نہیں، جب تک آپ اس کی خدمت کے لیے ہتھیار اٹھاسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ترکیہ جمہوریہ کے بانی اتاترک کو ضیا خورشید نامی ایک شخص کی قتل کرنے کی ناکام کوشش کو نیم حقیقی، مگرناقابل فراموش انداز میں بیان کیا گیا ہے جسے بعد ازاں 1926ء میں ازمیر میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ لازمی فوجی سروس میں ذمہ داری نبھاتا ایک نوجوان، جو حقیقت اور تصورات کے درمیان پھنسا رہتا ہے اور فوجی سروس سے رہائی کی ایک نئی جہت تلاش کرتا ہے۔ مگر پہرے کی ان راتوں میں وہ تنہا نہیں، ضیا خورشید کا آسیب اس کے ساتھ ساتھ ہے۔ ضیا خورشید اسے اپنی کہانی سناتا ہے، وہ زندگی جو وہ جنگ کے شکار جرمنی میں گزارتا ہےاور نطشے کی آخری کتاب کا اصل نسخہ چوری کرتا ہے۔ اپنے باپ کی قید، اس کی ترکی واپسی، جہاں وہ اتاترک کے انقلاب میں شامل ہوتا ہے، یہاں تک کہ آخرکار وہ مصطفیٰ کمال سے منہ موڑ لیتا ہے اور اُن کے قتل کا منصوبہ بناتا ہے۔

View full details