شکست تخت پہلوی از اینڈریو اسکاٹ کوپر
شکست تخت پہلوی از اینڈریو اسکاٹ کوپر
Couldn't load pickup availability
Low stock: 10 left
شکست تخت پہلوی از اینڈریو اسکاٹ کوپر
The Fall of Heaven The Pahlavies and the Final Days of Imperial Iran.
شکست تخت پہلوی
اینڈریو اسکاٹ کوپر
مترجم نادرہ مہر نواز
شاہ ایران رضا شاہ پہلوی اور ان کی طاقت ریاست و حکومت کے آخری دنوں کی یہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ایران میں شاہ کے مخالفت کیوں کر ہوئی۔
شاہ کے مخالفوں میں سوشلسٹوں اور عام لوگوں سے لے کر شیعہ علماء تک کا ایک طبقہ بھی شامل تھا اور ان سب کے اپنے اپنے مفادات تھے۔
جس کے حصول کے لیے انہوں نے اپنے ہی معاشرے میں عام لوگوں کے خلاف بھی سفاکی سے دہشت گردی کاروائیاں کیں تاکہ شاہ اور اس کی حکومت کو کمزور کیا جاسکے اور افسوس کہ انہیں جائز بھی قرار دیا ۔
جناب خمینی کی اٹھان کس طرح ہوئی ان کے خلاف کون سے شیعہ علماء تھے خمینی صاحب کا نظریہ " ولایت فقیہ" دیگر شیعہ علماء کے نظر میں کیا حیثیت رکھتا تھا ۔
پھر امریکہ برطانیہ روس اور مسلم ممالک عراق لبنان اور لیبیاء کا کیا کیا کردار شاہ کی حمایت و مخالفت میں رہا ۔
یہ اور بہت سی باتیں آپ اس کتاب میں پڑھیں گے ۔
جناب خمینی کی عراق اور پھر فرانس " جلا وطنی" ان کے بارے میں امریکی سوچ اور ان کی امریکہ کے بارے میں سوچ اور پھر ڈرامائی واپسی کی تفصیل بھی آپ کو اس کتاب میں ملے گی ۔
خمینی صاحب کے طرز حکومت اور اپنے مخالفوں کے ساتھ ان کا سلوک بھی آپ اس کتاب میں دیکھ سکتے ہیں۔
الغرض اینڈریو اسکاٹ کوپر نے شاہ کی آخری دو تین سالوں کی تاریخ اور خمینی انقلاب کی تشکیل و تکمیل سے لے کر مغربی و مسلم ممالک تک کے کردار کو اس کتاب میں دل چسپ انداز میں بیان کیا ہے جسے ہمیں اپنے ملک کے حالات کے تناظر میں ضرور پڑھنا چاہیے ۔
نادرہ مہر نواز صاحبہ کا اچھا ترجمہ اور عکس پبلی کیشنز لاہور کی عمدہ کتاب۔
اشفاق احمد کراچی ۔
.
۔
