Book Details | |
ISBN | 978-969-652-092-4 |
No. of Pages | 452 |
Format | Hardbound |
Publishing Date | 2017 |
Language | Urdu |
زیر نظر کتاب کالکا رنجن قانون گو کی تصنیف Sher Shah and His Times کا اردو ترجمہ ہے۔ شیر شاہ سوری، تاریخ کی ان ممتاز ہستیوں میں سے ہے، جن کے ساتھ تاریخ نے انصاف نہیں کیا ۔ اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی وفات کے 10 سال کے اندر نہ صرف اس کا خاندان نیست و نابود ہو گیا، بلکہ عنانِ حکومت اس کے قبیلے کے ہاتھ سے نکل کر ایک اجنبی اور مخالف قوم کے ہاتھ میں پہنچی اور اسی مخالف قوم کے سوانح نگاروں کی تصانیف کی بنیاد پر شیرشاہ شخصیت اور حالات کا ایک مختلف خاکہ تیار ہوا۔آج تک عوام کے ذہن میں شیر شاہ سوری کا جو تصور ہے، وہ زیادہ تر چند واقعات پر مبنی ہے۔کالکا رنجن قانون گو کی تحریر شدہ زیر نظر سوانح عمری، شیر شاہ سوری اور اس کے عہد کی جامع اور مستند تاریخ ہے۔ اس کاوش اور جاں فشانی کے بعد عوام کو شیر شاہ کی اصل ہستی کا اندازہ ہو سکے گا اور دنیا کو ایک ایسے فرمانروا کی سوانح عمری پڑھنے ملے گی جو افغانوں میں بہترین منتظم اور فن حرب میں غیر معمولی ذہانت رکھتا تھا۔پشتون نسل شیر شاہ، شمالی ہندوستان میں سوری سلطنت کا بانی تھا۔ اپنے محض پانچ سالہ دورِحکومت میں اس نے ایک نیا فوجی اور انتظامی ڈھانچا کھڑا کیا، سڑکوں کی تعمیر اور ڈاک کا نظام جاری کیا،کرنسی کے طور پر روپیہ جاری کیا۔ اس کی اسی تنظیم ِنو پر بعد ازاں مغل شہنشاہ جلال الدین اکبر نے اپنی سلطنت کی بنیادیں کھڑی کیں۔