Skip to product information
1 of 1

غدار (ناول) | کرشن چندر

غدار (ناول) | کرشن چندر

Regular price Rs.380.00 PKR
Regular price Rs.500.00 PKR Sale price Rs.380.00 PKR
Sale Sold out
غدار (ناول)
مصنف: کرشن چندر
صفحات 112
برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے وقت جو کچھ ہوا، وہ اب تک دونوں مملکتوں کے باسیوں کو بخوبی یاد ہے۔ ایسے تذکرے پڑھ کر، سب کران باسیوں کے آنسو بہنے لگتے ہیں۔ اُردو کے نامور ناول نگار کرشن چندر بھی اس ناول کی صورت میں زاروں قطار روئے ہیں لیکن ان کے آنسوؤں کا تعلق ماضی میں رونما ہونے والے واقعات سے نہیں بلکہ مستقبل سے ہے۔
کرشن چندر سمجھتے تھے کہ بہت سے لوگ ان تلخ واقعات کو بھولتے جا رہے ہیں لیکن اس نفرت کو نہیں بھولتے جس نے ان تلخ واقعات کو جنم دیا تھا... اب بھی دونوں ملکوں کے درمیان نفرت کی ایک دیوار کھڑی ہے۔ ان کے بقول: ”ہندوستان میں ایک یا دو نہیں لاکھوں انسان ایسے ہوں گے جو پشاور تک اکھنڈ بھارت کو پھیلانے کے خواب دیکھتے ہوں گے۔ پاکستان میں ایسے انسانوں کی کمی نہیں جو دلی پر ہلالی پرچم لہرا دینے کے متمنی ہیں اور اس کے لیے لاکھوں کی تعداد میں جان دینے کے لیے تیار ہیں۔“
کرشن چندر کا یہ ناول اسی نفرت کو سمجھانے اور اسے قلب و ذہن سے مٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ناول بیج ناتھ (برہمن) اور شاداں (مسلمان لڑکی) کے معاشقے سے شروع ہوتا ہے۔ چھٹے باب میں ایک ہندو لڑکی ایک سکھ کی نظروں کا مرکز و محور بنتی ہے۔
آٹھویں باب میں ایک ہندو لڑکی پاروتی ایک مسلمان نوجوان امتیاز سے والہانہ محبّت کرتی تھی۔ محبتوں سے اُٹھان لیتی یہ کہانیاں بیان کرتی ہیں کہ کیسے امن اور پیار کے لیے کوشش کرنے والے اپنی اپنی اقوام کے ہاں ”غدار“ قرار دیے جاتے ہیں۔ بیج ناتھ جیسے کردار ہمارے معاشروں میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن ایسے کرداروں کی سخت ضرورت ہے کہ معاشرے خوشحال بن سکیں۔ کرشن چندر کی تمنا ہے کہ بیج ناتھ جیسے کرداروں سے نہ صرف ہندوستان اور پاکستان، بلکہ ساری دنیا بھر جائے۔
جیسا کہ سابقہ سطور میں بتایا گیا ہے کہ ناول کی کہانی 1947ء کے رُوح فرسا واقعات کے پس منظر میں لکھی گئی ہے، بلکہ یہ زیادہ کہنا زیادہ بہتر ہو گا کہ یہ پون صدی قبل رونما ہونے والے شرمناک واقعات میں سے چند واقعات ہیں۔ کرشن چندر نے اس کہانی کے ذریعے ہمیں انسانیت، نیک کرداری، امن اور اخوت کا فلسفہ سکھانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا انداز تحریر ایسا مسحور کن ہوتا ہے کہ قاری ہر جملے سے پوری طرح لطف پاتا ہے۔ منظر نگاری ایسی خوبصورت ہوتی ہے کہ پڑھنے والا منظر میں کھوئے رہنا چاہتا ہے۔ اس ناول کو بڑے پیمانے پر پڑھنے اور پڑھانے کی ضرورت ہے
View full details