Skip to product information
1 of 1

فردوس بریں| مولانا عبد الحلیم شرر لکھنوی۔

فردوس بریں| مولانا عبد الحلیم شرر لکھنوی۔

Regular price Rs.220.00 PKR
Regular price Rs.300.00 PKR Sale price Rs.220.00 PKR
Sale Sold out
حسن قبح " فردوس بریں"
فردوس بریں، فرقہ باطنیہ کی دلچسپ اور انوکھی داستان کے ایک انوکھے باب پر مشتمل اردو کلاسیکی ناول ہے۔ فرقہ باطنیہ کا عقیدہ تھا کہ ہر شرعی امر کا ظاہر کچھ اور ہوتا ہے اور باطن کچھ اور۔ باطن سے صرف امام وقت ہی واقف ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنا مذہب پوشیدہ رکھتے تھے۔ یہ ایک سیاسی نوعیت کا فرقہ تھا۔ جس کو حسن بن صباح نے فروغ دیا۔ یہ لوگ اپنے مخالفین کو فریب سے قتل کر دیتے تھے۔ ناول کے مرکزی کردار حسین اور زمرد ہیں۔ حسین، زمرد کے عشق میں اس طرح مبتلا ہو جاتا ہے کہ زمرد کے مرنے کے بعد اس کے قبر پر پڑا رہتا ہے۔ ایک دن قبر پر خط مل جاتا ہے جو کہ زمرد نے اسے لکھا ہوتا ہے۔ اسے فرقہ باطنیہ کے شیخ کے حضور پیش ہونے کی تلقین ہوتی ہے۔ 650 ء کے زمانہ کی تاریخ بہ طرز ناول تحریر ہے۔ حسین کا زمرد کے لئے عشق، اسے کس طرح فرقہ باطنیہ میں شامل کر دیتا ہے؟ فرقہ باطنیہ کا شیخ حسین سے کون کون سے کام کرواتا ہے؟ دلچسپ اور انوکھی داستان کو ضرور پڑھیں۔
فردوس بریں۔
مولانا عبد الحلیم شرر لکھنوی۔
View full details