Skip to product information
1 of 1

قائداعظمؒ کا نظریۂ ریاست Quaid e Azam Ka Nazria e Riasat Author: Qayyum Nizami

قائداعظمؒ کا نظریۂ ریاست Quaid e Azam Ka Nazria e Riasat Author: Qayyum Nizami

Regular price Rs.700.00 PKR
Regular price Rs.800.00 PKR Sale price Rs.700.00 PKR
Sale Sold out

قیوم نظامی صاحب کی کتاب ”قائداعظمؒ کا نظریہ ریاست“اردو زبان میں قائداعظم پر شائع ہونے والی کتابیات میں شاندار اضافہ ہے۔ اس کتاب کو مرتب کرنے کے لیے بڑی تحقیق اور زیادہ سے زیادہ حوالے اکٹھے کرنے کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے۔ قائداعظم کے نظریات اور تصورات کو بڑی چھان بین کرکے دلائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں فصاحت اور وضاحت کا جومعیار ہے، وہ بہت کم اردو کتب میں ملے گا۔ نظامی صاحب نے بہت سے اہم سوالات بھی اٹھائے ہیں جو لوگوں کے ذہنوں میں رہتے ہیں اور پھر مستند حوالوں کی مدد سے ان کے جوابات دینے کی کوشش کی ہے۔
قائداعظمؒ کا مقدمہ لڑنے والے ان متعدد سطحی دانشوروں نے درحقیقت اس عظیم رہبر کی فکر اور اس کی قائم کی گئی ریاست کو نقصان پہنچایا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ، برصغیر کے اُن سیاسی رہنماﺅں میں شمار ہوتے ہیں جو اپنے وقت میں سب سے جدید افکارکے مالک تھے۔ قیوم نظامی کی زیر نظر کتاب ایک شان دار تحقیقی اثاثہ ہے جو قائداعظمؒ کی جدوجہد، سیاست اور فکر کو قتل کرنے کی بجائے انہیں اکٹھا کرکے تاریخ کو زندہ رکھنے کی ایک شان دار کاوش ہے۔ پورے حوالہ جات کے ساتھ جسے کوئی بڑے سے بڑا مبلغ بھی نہیں جھٹلا سکتا۔ قیوم نظامی نے جس محنت سے ان حقائق کو زیرنظر کتاب میں شامل کیا ہے، وہ ایک مشکل اور محنت طلب کام ہے۔ یہ کتاب اس حوالے سے سرفہرست ہے جو قائداعظمؒ کی سیاست کو آج کی نسل کو متعارف کروانے میں مددگار ہیں۔ اور یوں ہم اس منزل کو حاصل کرسکتے ہیں جس کا خواب علامہ محمد اقبالؒ نے دیکھا اور اس پر عمل قائداعظمؒ محمد علی جناح نے کیا۔

 

Book Details
ISBN 978-969-652-105-1
No. of Pages 256
Format Hardcover
Publishing Date 2017
Language Urdu
View full details