Skip to product information
متحدہ پنجاب کی کہانی - آرسی
Mutahida Punjab Ki Kahani - Aarsi
Author: Sardar Taija Singh

متحدہ پنجاب کی کہانی - آرسی Mutahida Punjab Ki Kahani - Aarsi Author: Sardar Taija Singh

Rs.750.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

Details
Book Details
ISBN 978-969-652-055-9
No. of Pages 136
Format Hardcover
Publishing Date 2016
Language Urdu

تیجا سنگھ، راولپنڈی کے مشہور گاﺅں اڈیالہ میں 2جون 1894ءکو ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نہایت کم عمری میں ہندومت چھوڑ کر سکھ مذہب اختیار کرلیا۔ اُن کی زندگی بھرپور جدوجہد سے لبریز ہے۔ تیجاسنگھ نے انتہائی مشکل حالات میں بھی سکول کی تعلیم جاری رکھی۔ اپنی تعلیمی اورعملی زندگی کے سفر میں راولپنڈی اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں وقت گزارا۔ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے انہوں نے علاقے کے دیہات میں ستار بجانے کو آمدن کا ذریعہ بنایا۔ انہوں نے راولپنڈی کے معروفِ زمانہ کالج گورڈن کالج سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اُن کو فارسی، اردو، سنسکرت اور انگریزی زبانوں پر بھرپور عبور حاصل تھا۔ متعدد تصانیف اور درس وتدریس کے علاوہ انہوں نے انسانی حقوق کی جدوجہد میں بھی اپنا حصہ ڈالا اور سکھوں کے حقوق کے حوالے سے بھی شناخت حاصل کی۔ زیرنظر کتاب اُن کی مختصر مگر بڑی دلچسپ سوانح عمری ہے۔ ایک ایسے شخص کی کہانی جس نے جنم، جوانی اور عملی زندگی کا آغاز غیرمنقسم پنجاب میں کیا۔ یہ کتاب اس لیے بھی دلچسپ ہے کہ اس کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس دَور کا پنجاب کیسا تھا۔ ایک ایسے پنجاب کی کہانی جہاں صرف مسلمان پنجابی ہی نہیں بلکہ سکھ اور ہندو پنجابی بھی آباد تھے۔ تقسیمِ پنجاب سے پہلے اور کچھ سال بعد کی ایک پنجابی کی سرگزشت۔

Shipping + Returns

We strive to process and ship all orders in a timely manner, working diligently to ensure that your items are on their way to you as soon as possible.

You might also like...