Skip to product information
1 of 1

مجھے کیوں نکالا! نوازشریف کے فوج سے اختلافات Mujhe Kyun Nikala! Nawaz Sharif Ke Fauj Se Ikh

مجھے کیوں نکالا! نوازشریف کے فوج سے اختلافات Mujhe Kyun Nikala! Nawaz Sharif Ke Fauj Se Ikh

Regular price Rs.500.00 PKR
Regular price Rs.640.00 PKR Sale price Rs.500.00 PKR
Sale Sold out

مجھے کیوں نکالا!“ پاکستان میں نوازشریف کی تین حکومتوں میں فوج کے ساتھ ان کے تعلقات پر بحث ہے، وہیں یہ کتاب سول ملٹری تعلقات پر حقائق وتحقیق کی بنیاد پر ایک دلچسپ دستاویز بھی ہے۔یہ کتاب نوازشریف کے تین بار اقتدار سے نکالے جانے کا تاریخی مطالعہ بھی ہے اور مشاہدہ بھی۔یہ ایک کہانی ہے آٹھ آرمی چیفس کے ساتھ اختلافات کی۔ ایک جائزہ ہے نوازشریف کی ناقص سیاسی حکمت عملی کا۔ قوم نے انہیں تین بار اقتدار کے ایوان تک پہنچایااور انہوں نے تینوںبار اپنے مینڈیٹ کو فوج سے لڑنے اور اسے زیردست کرنے کا عوامی اجازت نامہ تصور کیا۔ سب سے زیادہ تفصیلی جائزہ ان کے دوسرے دورِ حکومت کا اس لیے لیا گیا ہے کہ اسی دور کے نتائج نے ان کی سیاسی زندگی پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کیے، اس دور میں ہی مارشل لاءلگا، انہیں پہلے جیل اور پھر پردیس جانا پڑا۔اس باب میں صرف نوازشریف کی غلطیوں کا ہی جائزہ نہیں لیا گیا بلکہ پرویز مشرف کی اقتدار میں آنے کی خواہش اور اس مقصد کے حصول کے لیے ان کے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔
کتاب کے شروع میں 1947 ءسے 1990ءتک کے سول ملٹری تعلقات کا ایک جائزہ بھی شامل کیا گیا ہے، خاص طور پر قیام پاکستان کے بعد کے پہلے آٹھ سال جن کی وجہ سے پہلی بارفوج کو اقتدار میں آنے کا موقع ملا۔
اسد اللہ خان کا شمار الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے اُن لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے مسلسل لگن، محنت ، تحقیق اور منطق سے سیاسی وسماجی معاملات کو اپنے قلم اور زبان سے بیان کیا۔ بحیثیت نوجوان کالم نگار بھی انہوں نے تحقیق اور منطق کو اپنی علمی طاقت کے طور پر استعمال کیا اور اب اسی طرح الیکٹرانک میڈیا میں بھی وہ اسی بنیاد پر نمایاں طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ بحیثیت ٹی وی اینکر اُن کا مدبرانہ انداز انہیں دوسرے اینکرز سے ممتاز بناتا ہے۔

 

ISBN 978-969-652-112-9
No. of Pages 200
Format Hardcover
Publishing Date 2017
Language Urdu
View full details