میڈیا منڈی Media Mandi
میڈیا منڈی Media Mandi
اکمل شہزاد گھمن، براڈ کاسٹر ، لکھاری ، تاریخ کے طالب علم، تجزیہ نگاراور صحافی ہیں۔ان کی کتاب ”میڈیا منڈی“صحافتی دنیا میں قابل قدر اضافہ ہے جس کو جہاں رواں اور عام فہم زبان میں لکھا گیا ہے وہاں تحقیقی تقاضوں کا بھی خاطر خواہ خیال رکھا گیا ہے۔ اس کتاب کا نمایاں پہلو یہ ہے کہ اخبارات کے کچھ مالکان اور مدیر حضرات کے علاوہ کچھ مشہور کالم نگاروں کے انٹرویو شامل کیے گئے ہیں جو معلومات کا بہت بڑا ذخیرہ ہیں۔ ان انٹرویوز سے ان شخصیات کی اس سوچ اور ترجیحات کا اندازہ ہوتا ہے جن کا اثر ان کے اخبارات اور کالموں پر ہوتا ہے۔ یہ کتاب نہ صرف صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بلکہ طلبا و طالبات اور عام پڑھنے والے کے لیے بھی معلومات افزا ثابت ہو گی۔یہ کتاب صحافیوں کا احتساب بھی ہے اور آئندہ آنے والوں کے لیے تنبیہ بھی۔ توقع ہے کہ یہ کتاب صحافتی پیشے میں تبدیلی کا باعث ہو گی اور جس جرا¿ت سے کچھ صحافی غلط بیانی کرتے ہیں اور موقع پرستی کا شکار ہوتے ہیں، ایسا کرتے ہوئے شاید وہ خود اپنا تجزیہ کریں اور اپنے اعمال کو درست کریں اور صحافتی پیشے کو بحال کریں۔
Book Details | |
ISBN | 978-969-652-064-1 |
No. of Pages | 328 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2016 |
Language | Urdu |
Share
Top Pick of The Month