پاکستانی جمہوریت میں سیاسی جماعتوں کا کردار Pakistani Jumhooriyet Mein Siasi Jamaton Ka Kirdar
پاکستانی جمہوریت میں سیاسی جماعتوں کا کردار Pakistani Jumhooriyet Mein Siasi Jamaton Ka Kirdar
پاکستان کی سیاست کے محرکات کو اس وقت تک سمجھا ہی نہیں جا سکتا ، جب تک ہم پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا مطالعہ نہ کریں۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ پاکستانی سیاست پر لاتعداد کتابیں تو موجود ہیں مگر سیاسی جماعتوں کے متعلق کتابیں انگلیوں پر گنی جا سکتی ہیں۔ نازیہ شکیل صاحبہ نے یہ کتاب لکھ کر پاکستان کی سیاست کو جاننے کے در کھول دئیے ہیں۔ جیسے پاکستان کی سیاست کو جاننے کے لیے سیاسی جماعتوں پر تحقیق کی ضرورت ہے ، ایسے ہی سیاسی جماعتوں کے اندرونی محرکات کو جاننے کے لیے ، مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین(پولیٹکل ایکٹوسٹ )کے نکتہ ہائے نظر کو جاننا لازمی ہے۔ اس کتاب کی یہ خوبی پہلے سے موجود تمام کتابوں کے مقابلے میں نمایاں ہے۔ اس کتاب میں مصنفہ نے نہایت محنت اور تحقیقی مشکلات کے دوران ، مختلف الخیال پولیٹکل ایکٹوسٹس کے انٹر ویوز کیے ہیں ، جس کے بعد یہ کتاب پاکستان میں اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
نازیہ شکیل کی زیر نظر کتاب ’’پاکستانی جمہوریت میںسیاسی جماعتوں کا کردار‘‘ ایسے ایسے نکات کو زیر بحث لا رہی ہے کہ اگر کہا جائے کہ اس کتاب کو پاکستان کی تمام صوبائی اور قومی اسمبلیوں اور سینیٹ کے اراکین ، صحافیوں ، الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں کے لیے پڑھنا لازمی ہے تو غلط نہ ہو گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ، ماس کام، پولیٹکل سائنس اور تاریخ کے طالب علموں کو نازیہ شکیل کی یہ کتاب معلومات ، سوالات اور ان کے جوابات ، سیاسی افکار اور سیاسی جماعتوں سے متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Book Details | |
ISBN | 978-969-652-200-3 |
No. of Pages | 208 |
Format | Hardcover |
Publishing Date | 2022 |
Language | Urdu |
Share
Top Pick of The Month