Skip to product information
1 of 1

پنجاب کٹہرے میں(حکایات و حقائق) | Punjab Katharay May

پنجاب کٹہرے میں(حکایات و حقائق) | Punjab Katharay May

Regular price Rs.1,150.00 PKR
Regular price Rs.1,400.00 PKR Sale price Rs.1,150.00 PKR
Sale Sold out
پچھلےدو اڑھائی سو سال میں پنجاب اور اس کے گرد گھومتی سیاست کا جائزہ لیا جائے تو یہ چیز بہت واضح طورپر نظر آتی ہے کہ پنجاب کو اس کی تاریخ، ثقافت، زبان، فخر ، وحدت اور ہیروز سے محروم کرنے کی مسلسل کوشش ہو رہی ہے بلکہ اس کوشش کی رفتار دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہے۔ایک طوفانِ بدتمیزی ہے کہ یکطرفہ طور پر اس پانچ پانیوں کی سرزمین اور اس کے مستقل باسیوں کے خلاف برپا ہے جو دراصل پاکستان کی یکجہتی پر حملہ اور اس کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے۔
الزام یہ ہے کہ پنجابیوں نے ہمیشہ بیرونی حملہ آوروں کو خوش آمدید کہا ہے۔ اس سوال کا جواب پاکستان کی قومی یکجہتی اور سالمیت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔اسی میں بہت حد تک اس سوال کا جواب بھی موجود ہے کہ ہم پاکستانی بحیثیت قوم کیوں منظم نہیں ہو پا رہے اور کیوں ہمارے اندر اس طرح قوم پرستی کے جذبات مؤجزن نہیں ہیں جس قدر دنیا کے دیگر ممالک اور اقوام کے اندر ہوتے ہیں۔
یہ الزام تو لگا دیا جاتا ہے کہ پنجاب نے ہمیشہ بیرونی حملہ آوروں کو خوش آمدید کہا ہے لیکن کسی محقق نے اس الزام کو کھنگالنے کی کوشش نہیں کی اور اگر کی بھی ہے تو برائے نام سی اور نہایت معذرت خوانہ انداز میں۔ پہلی بار مکمل تفصیل پیش خدمت ہے
کتاب: پنجاب کٹہرے میں(حکایات و حقائق)
مصنف: امجد نواز وڑائچ
View full details