کے ایل گابا | Famous Trials for Love and Murder | متحدہ ہندوستان کے مشہور مقدمے
کے ایل گابا | Famous Trials for Love and Murder | متحدہ ہندوستان کے مشہور مقدمے
Famous Trials for Love and Murder by Khalid Latif Gauba
کنیا لال گابا (کے ایل گابا) تقسیم ہند سے قبل قانون دانی میں ایک بہت بڑا نام تھا۔ قبولِ اسلام کے بعد وہ خالد لطیف گابا کی حیثیت سے جانے گئے۔ انہوں نے برطانیہ سے قانون کی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ اُن کی ایک کتاب
Famous Trials for Love and Murder
‘ ہے۔ اس میں ایک مقدمے میں انگریز مرد اور عورت کو سزائے موت ہوئی۔ دونوں نے مل کر عورت کے خاوند کو قتل کیا تھا۔ سزا دینے والے سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج ہندوستانی تھے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ سپریم کورٹ میں اس سزا پر عملدرآمد رُک جائے گا۔ سپریم کورٹ کے انگریز ججوں نے نچلی عدالتوں کے فیصلے کی توثیق کی۔
انگریز مرد ملکہ برطانیہ کے رشتہ داروں میں سے تھا۔ ملکہ اُس کی سزا میں تخفیف کا قانونی حق رکھتی تھی۔ اُس نے بھی عدالتوں کے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کی اور یوں دونوں انگریز مرد اور عورت تختۂ دار پر لٹکائے گئے۔
اُن کی تہذیب کی درخشاں علامت اُن کا انصاف تھاجس می وہ اپنے قانون سے روگردانی نہیں کرتے تھے۔ اُن کا قانون مجرم کو پکڑتا تھا اور اُسے اُس کے سماجی مقام سے الگ کرکے سزا دیتا تھا۔ اُن کے نظامِ عدل و انصاف نے اپنے بیشتر ضابطے اسلامی قانون سے اَخذ کیے ہوئے تھے۔
ISBN 97862730011951
Share
Top Pick of The Month