1984 | جارج آرویل
1984 | جارج آرویل
Regular price
Rs.550.00 PKR
Regular price
Rs.700.00 PKR
Sale price
Rs.550.00 PKR
Unit price
/
per
" 1984"
مصنف : جارج آرویل
ترجمہ : سہیل واسطی
1949ء میں منظر عام پر آنے والا جارج آرویل کا شاہکار "1984" مستقبل پر لکھے جانے والے چند بہترین ناولوں میں سے ایک ہے.
ناول "1984" اوشیانا کی برسر اقتدار "پارٹی" کے متوسط طبقے کے ایک رکن ونسٹن سمتھ کی کہانی ہے جو ٹیلی سکرین کی صورت ہر جگہ موجود پارٹی کی نگاہوں سے تنگ اور اور بڑے بھائی کی ہمہ وقت دیکھتی آنکھوں سے شدید نفرت کا شکار ہے.
"پارٹی" کا سربراہ بڑا بھائی لوگوں کی زندگی کے تمام پہلوؤں پر ہمہ وقت قدرت رکھتا ہے.وہ "پارٹی" کے اقتدار کے خلاف کسی سیاسی بغاوت کے امکان کو سرے سے ہی ختم کرنے کے لیے نئی زبان"نیو سپیک" متعارف کرواتا ہے اور "جرم خیال" کی اصطلاح رائج کرتا ہے تاکہ لوگوں کے خیالات تک کو اپنے قابو میں کرسکے."پارٹی" کے کسی بھی حکم عدولی کی صورت میں کمرہ نمبر 101 آپ کا مقدر ٹھہرتا ہے جس کا خوف ہی عوام اور پارٹی کے ارکان کو کسی بھی قسم کا جرم خصوصا جرم خیال کرنے سے باز رکھتا ہے.
اس ناول میں جارج آرویل نہایت مؤثر انداز میں مطلق العنانیت،تمام اقسام کے ذرائع علوم پر حکومت کے کنٹرول اور پھر اس کے اثر اور ایک آمر کے ہاتھوں عوام کے استحصال کو بیان کرتے ہیں.
ناول کا مین کردار ونسٹن سمتھ پارٹی کے اقتدار کے خلاف اپنی جدوجہد ایک مخفی ڈائری لکھ کر کرتا ہے جو کہ وہ آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے لکھ رہا ہوتا ہے.ڈائری رکھنا جرم خیال کی سب سے اعلی قسم اور اس کی سزا صرف اور صرف موت مقرر ہے.وہ اپنی محبوبہ "جولیا" جو اسی کی طرح پارٹی کی رکن ہے کے ساتھ مل کر حق اور انصاف کے لیے اس معاشرے میں جنگ کرتا ہے جہاں اپنے نجی خیالات تک رکھنا جرم ہو.جارج آرویل کا ناول "1984" دنیا کے لیے آمریت اور مطلق العنانیت کے خلاف جدوجہد کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اگر آمریت اپنے مقاصد میں کامیاب ہوجائے تو اس صورت کس طرح کا معاشرہ تشکیل پاتا ہے اس کی بہترین عکاسی کرتا ہے.
Share
1 review
B
Babar Rehman Shah 1984 | جارج آرویل
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per