
ABAAD HUAY BARBAAD HUAY By ali Akbar Natiq| آباد ہوئے برباد ہوئے از علی اکبر ناطق
Pickup currently not available
Reliable shipping
Flexible returns
Details
یہ ایک شان دار اور بے مثال خودنوشت ہے جس میں کھرا سچ ہے، ایک ایسا سچ جس کی لپیٹ میں علی اکبر ناطق کے آباؤ اجداد، اُس کی اپنی ذات اور زمانہ بھی آتا ہے۔ اس کی نثر پنجاب کی دھرتی کی طرح زرخیز اور پُرمایہ ہے۔ اس داستانِ حیات میں فکشن اور کہانی جیسی دل فریب دل چسپی ہے۔ یہ خودنوشت رنگین قصّوں کی من موہنی مالا ہے، البتہ یہ فقط واقعہ نگاری نہیں، واقعات کی تہ میں، تہ در تہ میں گنجینۂ معانی مخفی ہے۔ اس گنجینے تک فقط صاحبِ نظر رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ یہ خودگزشت اِس دَور کی کہانی ہے، یہ رُودادِ حیات ہر ہر دور کی بے مثال حکایت ہے۔
اس کتاب کو پڑھنا رُوح کو سرشار کر دینے والا تجربہ ہے کہ یہ اُردو اَدب میں اپنی نوع کی واحد خودنوشت ہے، ایک امر ہوجانے والی لازوال تخلیق!
عرفان جاوید
Price: 1500
Page: 400
Shipping + Returns
We strive to process and ship all orders in a timely manner, working diligently to ensure that your items are on their way to you as soon as possible.