Ali Pur ka eli by Mumtaz mufti | علی پور کا ایلی از ممتاز مفتی
Ali Pur ka eli by Mumtaz mufti | علی پور کا ایلی از ممتاز مفتی
ممتاز مفتی کی شہر افاق دو کتب کی تفصیل درج ذیل ہے۔
جس نے کئی ایک محبتیں کیں لیکن محبت نہ کرسکا۔ جس نے محبت کی پھلجھڑیاں اپنی انا کی تسکین کے لیے چلائیں لیکن سپردگی کے عظیم جذبے سے بیگانہ رہا اور شعلہ جوالہ پیدانہ کرسکا۔
جو زندگی بھر اپنی انا کی دھندلی بھول بھلیوں میں کھویا رہا حتیٰ کہ بالآخر نہ جانے کہاں سے ایک کرن چمکی اور اسے نہ جانے کدھر کولے جانے والا ایک راستہ مل گیا۔
اس داستان کے بیشتر واقعات اور مرکزی کردار حقیقت پر مبنی ہیں۔ باقی کردار حقیقت اور افسانہ کی آمیزش ہیں۔ حقیقت سے گریز کی وجہ میرا عجز ہے۔ ان کرداروں کی عظمت کو اجاگر کرنا میرے بس کی بات نہ تھی۔لہٰذا افسانوی رنگ شامل کرکے میں نے اپنے عجز کو چھپانے کی کوشش کی ہے۔
اس کتاب کا مقصد صرف ایلی کی داستان حیات پیش کرنا ہے، کسی متعلقہ یا ضمنی کردار کی دل آزاری، تضحیک یا تذلیل نہیں۔ اگر اس کتاب کے کسی حصے سے ایسا پہلو نکلتا ہے۔۔۔۔ تو وہ میری تحریر کے خام ہونے اور وسعت نگاہ کی کمی کی وجہ سے ہے۔
شاید آپ علی پورکے ایلی کی روئیداد پسند کریں۔۔۔۔ تو شاید میں بھی کبھی دوسری کتاب میں اس "نہ جانے کہاں سے چمکنے والی کرن" اور "نہ جانے کدھر کولے جانے والے راستے" کا تذکرہ کروں جس کے اشارے پر اس کتاب کا اختتام ہوتا ہے اور جس پر گامزن ہونے کے لیے پرتول رہا ہے۔
کتاب نام: علی پور کا ایلی
مصنف: ممتاز مفتی
صفحات: 967
قیمت /-3000 روپے
Share
Top Pick of The Month