Skip to product information
1 of 1

Aur Tabdeeli Galay Pargai / Saleem Saafi

Aur Tabdeeli Galay Pargai / Saleem Saafi

Regular price Rs.1,500.00 PKR
Regular price Rs.2,000.00 PKR Sale price Rs.1,500.00 PKR
Sale Sold out
🔅 اور تبدیلی گلے پڑ گئی۔۔۔۔۔
ٹی وی اینکر، کالم نگار اور مصنف سلیم صافی پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ (جنگ گروپ) سے وابستہ ہیں۔ جیو نیوز کے حالات حاظرہ کے معروف پروگرام ’’جرگہ‘‘ کے میزبان ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے اردو اخبار روزنامہ جنگ اور سب سے بڑے انگریزی اخبار دی نیوز میں ان کا کالم باقاعدگی سے شائع ہوتا ہے ۔افغانستان سے متعلق ان کی پہلی کتاب 2004ء میں شائع ہوئی تھی۔ افغانستان کے علاوہ وار آن ٹرر ،قبائلی علاقہ جات ، مذہبی اور قوم پرست سیاست اور پاکستان کی خارجہ پالیسی جیس موضوعات ان کی دلچسپی کے خاص میدان ہیں۔ کیمبرج اور آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت کئی عالمی اداروں میں ان موضوعات پر لکچرز دے چکے ہیں ۔ پاکستان کی سیاسی ، عسکری اور مذہبی قیادت کے ساتھ ساتھ کئی عالمی رہنمائوں کے ساتھ بھی درجنوں انٹرویوز کر چکے ہیں ۔ امریکہ، برطانیہ، بھارت، چین، ترکی، سعودی عرب ، جرمنی، فرانس ، ایران ،انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور کئی دیگر ممالک کے سفر کرچکے ہیں۔ افغانستان تواتر کے ساتھ آتے جاتے ہیں جبکہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان جیسے علاقوں کا گاہے بگاہے سفر بھی ان کا معمول بن چکا ہے ۔ وہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے علاوہ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور سول سروسز اکیڈمی میں بھی مختلف موضوعات پر اظہار خیال کے لئے مدعو کئے جاتے ہیں۔ پاکستانی سیاست اور اس کے مدوجذر سے متعلق وہ تسلسل کے ساتھ لکھتے اور اپنے منفرد انداز میں تجزیہ کرتے رہتے ہیں لیکن پاکستان سیاست سے متعلق سول ملٹری تعلقات کے پہلو پر ان کی معلومات اور تجزیہ ان کو منفر د بناتا ہے ۔ ابھی تک ان کی جو کتب شائع ہوئی ہیں ان میں افغانستان۔(۱)امریکہ، القاعدہ اور طالبان کا کردار (۲) سی پیک۔ ایک نیا تزویراتی گیم (۳) متبادل بیانیہ اور (۴) نواز شریف ۔اٹک تا اڈیالہ شامل ہیں۔ عمران خان کی سیاست سے متعلق ان کی پہلی کتاب ۲۰۱۸ کے الیکشن کے فورا بعد (۵) اور تبدیلی لائی گئی۔۔۔کے زیرعنوان شائع ہوئی۔ ان کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق ان کی دوسری کتاب (۶) اور تبدیلی الٹی پڑ گئی ۔۔۔ کے نام سے شائع ہوئی ہے جبکہ زیرنظر کتاب اور (۷) اور تبدیلی گلے پڑگئی۔۔۔۔ میں ان موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے جن کی وجہ سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے ۔ اقتدار کے بعد انہوں نے جو سیاست کی اور ان کے خلاف جو اقدامات ہوئے ان کا بھی اس کتاب میں تفصیل سے تذکرہ موجود ہے جبکہ ان کے اور ان کی سیاست کے مستقبل سے متعلقہ تجزیہ اور اندازے بھی اس کتاب کا حصہ ہیں ۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر جو گندہ دھندہ گذشتہ بائیس سال عروج پر رہا اور جس میں ہزاروں انسان لقمہ اجل اور لاکھوں متاثر ہوئے، کی چشم دید اور چشم کشا رودادکو مصنف نے ایک اور کتاب کا موضوع بنایا ہے جو عکس پبلی کیشز ہی شائع کررہا ہے اور ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل وہ انکشافات سے بھرپور کتاب بھی جلد انشا اللہ اگلے ماہ آپ کے ہاتھ میں ہوگی۔

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details