سنگی کتابیں کاغذی پیراہن | Sangi Katbay Kagazi Pirahan
سنگی کتابیں کاغذی پیراہن | Sangi Katbay Kagazi Pirahan
Regular price
Rs.380.00 PKR
Regular price
Rs.500.00 PKR
Sale price
Rs.380.00 PKR
Unit price
/
per
"کیا میں تمہیں بتاؤں کہ دانائی کیا ہوتی ہے؟
جب آپ کسی چیز کے بارے میں جان لیتے ہیں تو جان لینے کا ادراک اور جب نہیں جانتے تو نہ جاننے کا اعتراف دانائی ہے۔"
۔۔۔۔۔۔
"علم ایسے حاصل کرو کہ جیسے ابھی منزل بہت دور ہے
یا ایسے کہ جیسے خوف ہو، کہ جو کچھ پاس ہے وہ بھی کہیں نہ کھو جائے۔۔"
۔۔۔۔۔۔
"میں پسند نہیں کرتا کہ دوسروں کو مرعوب کیا جائے۔
نہ ہی میں یہ پسند کرتا ہوں کہ دوسروں سے مرعوب ہوا جائے۔۔۔ میں نے ابھی اس شخص سے ملنا ہے جو اپنی غلطیوں پر نظر رکھے اور خود اپنی ملامت کر سکے۔"
۔۔۔۔۔۔
(پانچ سو سال قبل از مسیح سے تعلق رکھنے والے چینی مفکر کنفیوشس کی حکمت و دانائی سے بھرپور، تین کتب میں درج اقوال سے چند اقتباسات۔ واضح رہے یہ وہی کتب ہیں جنھیں قدیم چین کے مطلق العنان حکمرانوں نے، بغض و عداوت کی بناء پر جلا ڈالا تھا، بقول لی سی وزیراعظم چن:
"میں آپ کا خادم آپ کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ چن دور کے علاوہ پچھلی تاریخ کے متعلق اگر کسی کے پاس کوئی دستاویز ہےتو اسے فوراً جلا دیا جائے۔۔۔۔۔۔
اس اعلان کے تیس روز بعد اگر کسی شخص کے پاس یہ کتب پائی گئیں تو اس کا سر اور بھنویں مونڈھ دی جائیں گی اور اسے دیوار عظیم کی تعمیر کے لیے بھیج دیا جائے گا۔۔۔"
لیکن کنفیوشس کے چاہنے والوں نے ان خطرات کے باوجود علم و حکمت کے ان اقوال کو پتھر کی سلوں پر محفوظ کر لیا۔)
۔۔۔۔۔۔
کتاب : سنگی کتابیں کاغذی پیراہن
مترجم: یونس خان صاحب
ناشر : فکشن ہاؤس لاہور۔ 2020
Share
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per