پرانوں کی کہانیاں | Purano Ki Khaniya
پرانوں کی کہانیاں | Purano Ki Khaniya
Regular price
Rs.220.00 PKR
Regular price
Rs.300.00 PKR
Sale price
Rs.220.00 PKR
Unit price
/
per
نام کتاب.... پرانوں کی کہانیاں
مصنف....... گوپی چند نارنگ
تبصرہ........ کوثراسلام
اردو ادب پر فکشن ہاوس کا بہت بڑا احسان ہے. کئی اہم کتابیں فکشن ہاوس نے اردو کو دی ہیں.
بقول فکشن ہاوس "علم کی سرحدیں نہیں ہوتیں یہ تمام عالم انسان کی میراث ہے" اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے رامائن اور بھگوت گیتا تک کا اردو میں ترجمہ کیا.
زیر نظر کتاب "پرانوں کی کہانیاں" گوپی چند نارنگ کی شاہکار کتاب ہے میں نے پڑھنا شروع کیا تو اس میں کھو گیا.
پران ہندوستانی دیو مالا اور اساطیر کے قدیم ترین مجموعے ہیں. کہا جاتا ہے کہ یہ مہا بھارت سے بھی قدیم ہیں. مہا بھارت میں بھی پرانوں کا تذکرہ ملتا ہے. ایک جگہ ایک کردار دوسرے سے کہتا ہے.
"تمہارے باپ کو سارے پران حفظ تھے. پرانوں میں دیوتاوں کی کہانیاں اور رشی منیوں کے شجروں کا ذکر ہے عرصہ پہلے ہم نے اسے ایک دفعہ تمہارے والد سے سنا تھا"
پران قاموسی حیثیت کی کتابیں ہیں ان میں درج رشی منیوں اور بادشاہوں کے شجروں کی بڑی تاریخی اور سیاسی اہمیت ہے دوسری کتابوں کے مقابلے میں پرانوں کی اساطیر ان میں توحید پرستی اور کثرت پرستی بتوں کی پوجا خالق کائنات سے محبت فلسفہ اور توہم پرستی ہندووں کے تہوار اور اخلاقیات کے ادراک کے لیے یہ بصیرت افروز ہیں.
اس کتاب میں کل 22 کہانیاں ہیں. دوسرے پوسٹ میں اس پر الگ تبصرہ کروں گا ان شاء اللہ....
Share
Top Pick of The Month
Jinnah Say Zia Tak | Muhammad Munir
Regular price
Rs.1,100.00 PKR
Regular price
Rs.1,500.00 PKR
Sale price
Rs.1,100.00 PKR
Unit price
/
per