The Case for India ہندوستان کا مقدمہ Will Durant
Pickup currently not available
Reliable shipping
Flexible returns
Details
ہندوستان کا مقدمہ
میں ہندوستان اس لیے گیا کہ اپنی آنکھوں کے سامنے اُن لوگوں کو دیکھ سکوں جن کی تہذیبی تاریخ کا میں مطالعہ ” تہذیب کی کہانی“ کے لیے کر رہا تھا۔ نہ مجھے توقع تھی کہ ہندوستانیوں سے کوئی گہری وابستگی ہو گی، اور نہ یہ گمان تھا کہ میں ہندوستانی سیاست کے طوفانی دھارے میں یوں بہہ جاؤں گا۔ میری سادہ سی خواہش بس یہ تھی کہ اپنے مواد میں کچھ اضافہ کروں، چند فن پاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لوں، اور پھر واپس لوٹ کر اپنی تاریخی تحقیق میں مشغول ہو جاؤں ، اس عہد حاضر کو بالکل بھلا کر کے۔
مگر ہندوستان میں جو کچھ میں نے دیکھا، اس نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ مجھے محسوس ہوا کہ مطالعہ اور تصنیف، محض کھیل تماشے ہیں، جب کہ نوع انسانی کے پانچویں حصے پر مشتمل ایک قوم ایسی غربت اور جبر میں مبتلا ہے کہ اس کی مثال روئے زمین پر کہیں اور نہیں ملتی۔ میں دہل گیا۔ کبھی نہ سوچا تھا کہ کوئی حکومت اپنے رعایا کو اس انتہا درجے کی محرومی اور کسمپرسی میں گرا دے۔ میں وہاں سے اس عزم کے ساتھ لوٹا کہ میں صرف ماضی کے درخشاں ہندوستان ہی کو نہیں بلکہ زندہ ہندوستان کو بھی جانوں گا۔ اس بے مثال انقلاب کو سمجھنے کی کوشش کروں گا جو اذیتیں سہتا ہے مگر تشدد کو لوٹاتا نہیں۔ آج کے گاندھی کو پڑھوں گا جس طرح کل کے بدھ کو پڑھتا آیا ہوں۔
اور جتنا میں پڑھتا گیا، اتنا ہی حیرت اور غصے میں ڈوبتا گیا کہ انگلستان نے ایک سو پچاس برس تک ہندوستان کا خون گویا شعوری اور منصوبہ بند طریقے سے چوسا ہے۔ رفتہ رفتہ مجھے یقین ہونے لگا کہ میں تاریخ کے سب سے بڑے جرم پر آنکھ رکھ بیٹھا ہوں۔
چنانچہ میں قاری سے اجازت چاہتا ہوں کہ اپنی تحقیقی کاوشوں کو فی الحال چھوڑ کر اٹھوں اور ہندوستان کے حق میں اپنی بات کہوں۔ میں جانتا ہوں کہ الفاظ بندوقوں اور خون کے آگے بے بس ہیں۔ کہ محض سچائی اور شرافت سلطنتوں کی تلوار اور سونے کی چمک کے پہلو میں بے معنی دکھائی دیتی ہیں۔ اگر کرہ ارض کے اُس پار ، آزادی کی جدوجہد میں مصروف کوئی ایک ہندوستانی بھی میری صدا سن لے اور ذرا سا سہارا پالے، تو یہ مہینوں کی محنت اور یہ مختصر کتاب میرے لیے شیرینی اور راحت کا سامان ہو گی۔ کیونکہ اس وقت مجھے دنیا میں اور کوئی کام اتنا عزیز نہیں جتنا کہ ہندوستان کے کام آنا۔
ول ڈیورانٹ
یکم اکتوبر 1930ء
Pages 192
Shipping + Returns
We strive to process and ship all orders in a timely manner, working diligently to ensure that your items are on their way to you as soon as possible.