Skip to product information
Why I Write Essay | George Orwell | میں کیوں لکھتا ہوں

Why I Write Essay | George Orwell | میں کیوں لکھتا ہوں

Sale price  Rs.550.00 PKR Regular price  Rs.600.00 PKR

Reliable shipping

Flexible returns

Details

میں کیوں لکھتا ہوں؟  جارج آرویل

Why I Write by George Orwell

جب میں کسی کتاب کے لکھنے کے لیے قلم اٹھاتا ہوں، تو میرے ذہن میں یہ خیال نہیں ہوتا کہ میں ایک شاہکار تخلیق کرنے جارہا ہوں۔ میں لکھتا ہوں کیونکہ کوئی ایسی جھوٹی بات ہے جسے میں بے نقاب کرنا چاہتا ہوں، کوئی ایسا حقیقت ہے جس کی جانب میں لوگوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں اور میرا اولین مقصد یہ ہوتا ہے کہ میری بات سنی جائے۔

لیکن اگر کتاب لکھنا، یا حتی کہ کوئی طویل مضمون تحریر کرنا، میرے لیے ایک جمالیاتی تجربہ نہ ہوتا تو میں یہ مشقت ہر گز نہ کر سکتا۔ جو بھی میری تحریروں کا تجزیہ کرے گا، وہ دیکھے گا کہ چاہے وہ سراسر کسی مخصوص نظریے کی تبلیغ ہی کیوں نہ کر رہی ہوں، ان میں ہمیشہ وہ عناصر موجود رہتے ہیں جنہیں کوئی پیشہ ور سیاست دان غیر ضروری قرار دے گا۔ میں مکمل طور پر وہ نظریاتی زاویہ ترک کرنے پر قادر نہیں ہوں، اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں، جو میں نے بچپن میں اپنا لیا تھا۔ جب تک میں زندہ اور تندرست ہوں، میں نثر کے اسلوب پر گہری توجہ دیتا رہوں گا، زمین کے فطری حسن سے محبت کرتار ہوں گا، اور ٹھوس اشیاء اور بے مصرف معلومات کے بے معنی ذرات سے لطف اندوز ہو تا رہوں گا

___________________________

کتاب لکھنا ایک خوفناک اور صبر آزما جد وجہد ہے ، گویا کوئی طویل اور تکلیف دہ بیماری ہو جسے جھیلنا نا گزیر ہو۔ کوئی شخص ایسی مشقت میں خود کو نہ ڈالتا اگر وہ کسی ایسے شیطان کے زیر اثر نہ ہوتا جس کی مزاحمت ممکن ہو ، نہ ہی جس کی ماہیت مکمل طور پر سمجھ میں آسکے۔ ممکن ہے کہ وہ شیطان محض وہی فطری جبلت ہو جو ایک نو مولود کو توجہ کے لیے چیچنے پر مجبور کرتی ہے۔

تاہم، یہ بھی سچ ہے کہ جب تک کوئی مصنف مسلسل اپنی ذات کو مٹا دینے کی جد و جہد نہ کرے ، تب تک وہ کوئی قابلِ مطالعہ تحریر تخلیق نہیں کر سکتا۔ اچھی نثر ایک شفاف شیشے کی مانند ہوتی ہے۔ میں یقین کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتا کہ میرے محرکات میں کون سا سب سے زیادہ طاقتور ہے ، مگر میں اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ان میں سے کون سا اتباع کے لائق ہے۔ اور جب میں اپنی تحریروں پر نظر ڈالتا ہوں، تو یہ حقیقت مجھ پر روز روشن کی کی طرح عیاں ہوتی ہے کہ جہاں جہاں میری تحریر کسی سیاسی مقصد سے خالی تھی ، وہاں وہاں میری کتابیں بے جان ثابت ہوئیں، اور میں بے معنی عبارتوں ، تصنع سے بھر پور جملوں، غیر ضروری صفاتی الفاظ اور محض لفظی شعبدہ بازی کے جال میں الجھ گیا۔ 

Pages 144

ISBN 9786273002712

Materials + Care

We prioritize quality in selecting the materials for our items, choosing premium fabrics and finishings that ensure durability, comfort, and timeless appeal.

Shipping + Returns

We strive to process and ship all orders in a timely manner, working diligently to ensure that your items are on their way to you as soon as possible.

You might also like...